Advertisement

عراق کے بگڑتے حالات پر اقوام متحدہ کی تشویش

protest

اقوام متحدہ نے عراق میں چھ روز سے جاری مظاہروں پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے  فوری طور پر تشدد کے خاتمے کا مطالبہ کیا ہے۔

عرب  میڈیا کے مطابق عراق میں بدعنوانی اور کرپشن  پر حکومت مخالف مظاہرے چھٹے روز میں داخل ہوچکے ہیں۔

اب تک ہلاکتوں کی تعداد 100 جبکہ زخمیوں کی تعداد 4 ہزار تک پہنچ چکی ہے۔

عراق میں اقوام متحدہ کی نمائندہ خصوصی جینین  ہینس پلیسچارٹ نے عرب میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ  ایک ہفتے سے جاری تشدد کا فوری طور پر خاتمہ ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ مسلسل جھڑپوں کے نتیجے میں بے جا جانی نقصان ہورہا ہے۔جبکہ جانی نقصان کے ذمہ داران کو بھی کٹھہرے میں کھڑا کرنا ہوگا۔

Advertisement

انہوں نے کہاکہ  متعلقہ حکام ملک کے بگڑتے حالات کا فوری نوٹس لے اور امن وامان کی صورتحال کو بحال کرنے کے لئے موثر اقدامات اٹھائے۔

دوسری جانب عراق کے دارالحکومت  بغداد میں  ٹی وی اسٹیشن پر مسلح نقاب پوش افراد نے حملہ کردیا ہے جس کے نتیجے ادارے کے عملہ کے متعدد ارکان زخمی ہوگئے ہیں۔ حملے کے بعد  عراقی وزیراعظم کے دفتر اور حکام کی جانب سے یہ یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ اس کی تحقیقات کی جائے گی۔

واضح رہے کہ ہزاروں عراقی ملک بھر میں بے روزگاری ، حکام کی بدعنوانیوں اور شہری خدمات کے پست تر معیار کے خلاف سراپا احتجاج بنے ہوئے ہیں۔

عراقی سکیورٹی فورسز تشدد کے ذریعے اس احتجاجی تحریک کو دبانے کی کوشش کررہی ہیں اور گذشتہ پانچ روز کے دوران میں ان کی تشدد آمیز کارروائیوں اور مظاہرین پر براہ راست فائرنگ سے قریباً سو افراد ہلاک اور چار ہزار کے لگ بھگ زخمی ہوچکے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اینٹی ٹیرف اشتہار تنازع: کینیڈین وزیراعظم نے صدر ٹرمپ سے معافی مانگ لی
امریکا: نیویارک سٹی میں ریکارڈ بارش سیلابی صورتحال، دو افراد ہلاک
وائٹ ہاؤس میں صحافیوں کے داخلے پر نئی پابندیاں عائد
بھارت پینترے بازی سے باز نہ آیا ، افغانستان کو دریا پر ڈیم کی تعمیر کا نیا جھانسہ
جنسی اسکینڈل پر کارروائی ، برطانوی شہرادہ اینڈریو شاہی لقب سے محروم ، محل چھوڑنے کا حکم
فلسطینی قیدیوں سے غیر انسانی سلوک ، انتہا پسند اسرائیلی وزیر نے ویڈیو پوسٹ کردی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version