Advertisement

مقبوضہ کشمیر میں کرفیو 68 ویں روز بھی جاری

curfew-kashmir

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جبری تسلط کو آج 68 واں روز ہے، کشمیری عوام بدترین قیدیوں کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں جبکہ ہیومن رائٹس واچ  نے مقبوضہ کشمیر میں لاک ڈاؤن ختم کرنے کا مطالبہ  کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطا بق مقبو ضہ وادی میں قابض بھارتی فوج ظلم کے پہاڑ توڑ رہی ہے، نہتے کشمیری 68روزسے گھروں میں قید ہیں،بھارتی سپریم کورٹ کے حکم کے باوجود مقبوضہ وادی میں آج بھی نظام زندگی مفلوج ہے اور حالات معمول پر لانے کے لئے بھارتی حکومت نے  سپر یم کو رٹ کے حکم پر عمل در آمد کر تے ہوئے مقبو ضہ کشمیر میں کوئی  مثبت قدم نہیں اٹھایا۔

بازار اور دکانیں بند ہونے سے گھروں میں کھانے پینے کی اشیا کا بحران سنگین ہوگیا، کشمیری پیٹ بھر کر کھانے سے محروم ہوگئے، بچے بھی دودھ کے لیے بلکنے لگے، بھارت نے اپنا مکروہ چہرہ بےنقاب ہونے سے بچنے کیلئے انٹرنیٹ، فون اور موبائل سروس بند کررکھی ہے۔

ہیومن رائٹس واچ ایشیا کی ڈائریکٹر میناکشی کنگولی نے کہا ہے کہ کشمیریوں کا باہر کی دنیا سے رابطہ نہ ہونا تکلیف دہ ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت حراست میں لئے گئے تمام افراد کو رہا کرے اور مواصلات کو بحال کرے۔ وادی میں ہزاروں کم عمر افراد کو زبردستی  قبضے  میں لینے کی  بھی تحقیقات کی جائیں

میناکشی  گنگولی  نے کہا کہ بھارت عالمی برادری کا حصہ ہے، اگر سوال اٹھیں گے تو جواب تو دینا پڑیں گے۔انسانی حقوق کی سرگرم کارکن نے مزید کہا  ہے کہ بچوں کو تحویل میں لیے جانے کی بات ہو یا دیگر شکایات، ہر معاملے پر غیر جانبدارانہ تحقیقات ہونی چاہیئں۔

Advertisement

واضح رہے کہ پانچ اگست کو مودی سرکار نے کشمیر کو خصوصی حیثیت دینے والے بھارتی آئین کے آرٹیکل 370 اے کو ختم کردیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
امریکا، کارگو طیارہ عمارتوں پر گر کر تباہ، عملے کے تین افراد سمیت 9 ہلاک
ڈونلڈ ٹرمپ نے زہران ممدانی سے شکست کی وجہ بتادی
فن لینڈ کی وزیر خارجہ کے سلطنت عثمانیہ کے بارے میں طنزیہ ریمارکس
بھارت میں مسافر اور کارگو ٹرین میں خوفناک تصادم، 11 افراد ہلاک متعدد زخمی
بھارتی فوج میں خواتین افسران جنسی ہراسانی اور ادارہ جاتی ناکامیوں کا شکار، سنگین واقعات کا انکشاف
صدرِ مملکت کی سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ سے ملاقات، کشمیر و فلسطین پر منصفانہ حل کی ضرورت پر زور
Advertisement
Next Article
Exit mobile version