Advertisement

ایران نے خطے میں تنازعات کی آگ کو ہوا دے رہا ہے،مائیک پومپیو

Pompeo says

امریکی وزیر خارجہ  مائیک پومپیو نے الزام عائد کیا ہے کہ ایران  خطے میں تنازعات اور جنگ کو ہوا دے رہا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق اپنے دورہ یونان کے دروان ایتھنز میں پریس کانفرنس کے دوران امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا کہ ایران خطے میں تنازعات اور جنگ کو ہوا دے رہا ہے۔ جس سے پناہ گزینوں کے بحران میں اضافہ ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ روس اسٹریٹجک بلقان کے خطے میں اپنے ہمسایہ ممالک کی خودمختاری کو نقصان پہنچا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران نے خطے میں اپنے ایجنٹوں کی مدد سے جنگ اور تنازعات کو مزید گھمبیر کرنے کی کوشش کی جس کے نتیجے میں مہاجرین اور پناہ گزینوں کا بحران پیدا ہوا۔

پومپیو نے کریمیا کے الحاق کے خلاف روس کے موقف اور بشار الاسد کی حکومت کی مدد کے لیے شام کی بندرگاہوں سے ایرانی تیل کی منتقلی کو روکنے کی کوششوں کو سراہا۔

امریکی وزیرخارجہ نے کہا کہ یونان نے اسرائیل کے ساتھ اپنے تعلقات کو مستحکم کرنے کا صحیح فیصلہ کیا ہے ، یہی وجہ ہے کہ امریکا نے یونان کے ساتھ اپنے تعلقات اور شراکت کو بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے حالانکہ یونان اور امریکا کے درمیان پہلے ہی بہترین تعلقات قائم ہیں۔

Advertisement

پناہ گزینوں کے بحران میں ایران کے کردار کے بارے میں پومپیو نے تبصرہ کرتےہوئے کہا کہ ایران کی طرف سے چھیڑی گئی طویل جنگوں کے نتیجے میں پناہ گزینوں کا بحران پیدا کیا۔

واضح رہے کہ گذشتہ ماہ اقوام متحدہ کے 74ویں اجلاس کے موقع پر ایرانی وزیر خارجہ نے بیان دیا تھا کہ امریکا ایران کے ساتھ کشیدگی کا پُرامن حل چاہتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اسرائیل کو لگام دی جائے ، مزید برداشت نہیں کر سکتے ، اردوان کا جذباتی خطاب
تیکنیکی مسئلہ یا کچھ اور؟ اسرائیل کے غزہ پر مظالم کے تذکرے پر اقوام متحدہ میں مائیک بند
غزہ میں ہولناکیاں جاری ، قتل و غارت کی تمام حدیں پار ہو چکیں، انتونیوگوتریس
سعودی مفتیِ اعظم، شیخ عبدالعزیز آل الشیخ انتقال کر گئے
دو ریاستی حل اجلاس، پاکستان کا اعلان نیویارک کی مکمل حمایت کا اعلان
دو ریاستی حل کانفرنس، فرانسیسی صدر کا فلسطین کو باضابطہ تسلیم کرنے کا اعلان
Advertisement
Next Article
Exit mobile version