Advertisement

مسلم ورلڈ لیگ کے سیکریٹری جنرل سے سابق برطانوی وزیر اعظم ٹونی بلیئر کی ملاقات

saudi-arabia

مسلم ورلڈ لیگ کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر محمد بن عبد الکریم العیسیٰ سے سابق برطانوی وزیر اعظم اور  ٹونی بلیئر  انسٹیٹیوٹ آف گلوبل وارمنگ کے چیئر مین ٹونی بلیئر نے ملاقات کی ہے۔

سعودی عرب کے شہر جدہ میں ہونے والی اس ملاقات میں مثبت تبدیلی کو فروغ دینے  ،اقوام ، ثقافتوں اور لوگوں کے مابین مشترکہ تفہیم میں اضافہ سے متعلق امور پر گفتگو کی گئی۔

مسلم ورلڈ لیگ کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر محمد بن عبد الکریم العیسیٰ  اورسابق برطانوی وزیر اعظم اور  ٹونی بلیئر  انسٹیٹیوٹ آف گلوبل وارمنگ کے چیئر مین ٹونی بلیئر  کے درمیان ہونے والی اس ملاقات میں مختلف مذاہب اور ثقافتوں  کو ماننے والوں کے درمیان ثقافتی اور تہذیبی تعلقات کی مضبوطی کے لےت ایک مشترکہ پلیٹ فارم  بنانے پر اتفاق کیا گیا۔

دنوں رہنماؤں نے مسلم ورلڈ لیگ  اور ٹونی بلیئر انسٹیٹیوٹ آف گلوبل چینج   باہمی تعاون کے ذریعےایسے پروگرامز متعارف کروانے کے عزم کا اعادہ بھی کیا جس سےدنیا بھر میں بیماریوں ، غربت  اور ناخواندگی  کا خاتمہ ممکن ہوسکے۔

سیکریٹری جنرل مسلم ورلڈ لیگ ڈاکٹر محمد بن عبد الکریم العیسیٰ اورسابق برطانوی وزیر اعظم  ٹونی بلیئر،  طلبہ میں تعلیمی ، تحقیقی اور ثقافتی تبادلہ پروگرامز لانے پر بھی متفق ہوئے جس سےدنیا بھر میں لوگوں میں مشترکہ اقدار کے بارے میں شعور اجاگر کرنے ،مذہبی رواداری کو فروغ دینے، اور انتہا پسندی اور منافرت کا مقابلہ کرنے میں مددملے گی۔امن کے فروغ کیلئے نوجوانوں کے کردار کی اہمیت، غریب طبقات میں ترقیاتی پروگرامز کے نفاذ سمیت دیگر اہم امور بھی ملاقات  میں زیر بحث رہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
میکسیکو: سپر اسٹور میں دھماکے کے بعد خوفناک آگ، 23 افراد جھلس کر جاں بحق
ٹرمپ نے نائجیریا میں ممکنہ فوجی کارروائی کی تیاری کا حکم دے دیا
خامنہ ای نے ایرانی جوہری پروگرام سے متعلق امریکا کو واضح اور سخت پیغام دے دیا
امریکا میں بڑی دہشتگردی کا منصوبہ ناکام، داعش سے وابستہ 4 افراد گرفتار
امریکی سینیٹ نے 100 سے زائد ممالک پر ٹرمپ کے عالمی ٹیکسز ختم کرنے کا بل منظور کرلیا
اینٹی ٹیرف اشتہار تنازع: کینیڈین وزیراعظم نے صدر ٹرمپ سے معافی مانگ لی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version