Advertisement

شادی سے انکار کیوں کیا؟لڑکی نے بوائے فرینڈ پر تیزاب پھینک دیا

acid victim in larkana

شادی  سے انکار،بھارتی  لڑکے کو مہنگا پڑگیا۔

بھارتی  ریاست اتر پردیش میں مبینہ طور پر شادی سے انکار کرنے پر اپنے بوائے فرینڈ کے چہرے پر تیزاب پھینکنے والی لڑکی کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

تاہم لڑکی، جن کا نام ظاہر نہیں کیا جا رہا، نے پولیس کو بتایا کہ انہوں نے یہ اقدام اس لیے اٹھایا تھا کیوں کہ ان کے ساتھی نے انہیں دھمکی دی تھی کہ اگر وہ شادی کے لیے راضی نہ ہوئیں تو وہ ان کی غیر اخلاقی تصاویر آن لائن شیئر کر دے گا۔

یہ واقعہ بھارت کی شمالی ریاست اتر پردیش  کے شہر علی گڑھ کے علاقے جیون گڑھ میں ایک دکان پر پیش آیا۔ تیزاب کے حملے سے متاثرہ شخص کی ایک آنکھ اور چہرے کو شدید نقصان پہنچا ہے، جن کا علی گڑھ کے ایک ہسپتال میں علاج جاری ہے۔

بھارتی میڈیاکے مطابق لڑکی کو بھارتی پینل کوڈ  کے دفعہ  A326کے تحت حراست  میں لے لیاگیا۔

Advertisement

بھارتی    میڈیا کے مطابق  پولیس رپورٹ میں متاثرہ لڑکے کی والدہ نے بیان دیا ہے کہ گذشتہ ماہ ان کے بیٹے کی جانب سے رشتہ ختم کرنے کے بعد 19 سالہ لڑکی دلبرداشتہ تھی۔

انہوں نے بتایا کہ لڑکی نے بار بار ان کے گھر والوں کو فون کرنے کی کوشش کی تھی۔

تاہم  یہ قیاس  بھی کیا جا رہا ہے کہ لڑکی نے خود اس رشتے کو ختم کردیا تھا، جس کی وجہ سے اسے مبینہ طور پر بلیک میل کیا گیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
جب  چاہیں غزہ پر حملہ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت یا معا ہدے کے پابند نہیں، نیتن یاہو
جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کیلئے اسرائیل پر دباؤ ڈالا جائے ، حماس کا مطالبہ
بھارتی ٹاٹا گروپ غزہ نسل کشی میں اسرائیل کا مدد گار رہا ، تفصیلی رپورٹ منظر عام پر آ گئی
مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم نہ کرنے کا امریکی مؤقف قابلِ ستائش ہے، حماس
امریکہ کینیڈا تجارتی مذاکرات ختم، صدر ٹرمپ ٹیرف کے خلاف کینیڈین اشتہار پر برہم
نیتن یاہو نے مغربی کنارے کے انضمام سے متعلق ٹرمپ کا بیان مسترد کر دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version