Advertisement

ترکی نے ایک بارپھرشمالی شام میں کاروائی کی دھمکی دے دی

Turkey will resume Syria operation if YPG fails to withdraw,

ترکی کےوزیرخارجہ کا کہنا ہےکہ اگرکرد دہشت گرد 35 گھنٹوں کےاندرسرحد سے پیچھےنہ ہٹےتو شمالی شام میں ترکی کی جانب سے دوبارہ کارروائی  شروع کی جائے گی ۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ترکی کےشہراستنبول میں منعقدہ تیسرے ٹی آرٹی ورلڈ فورم سےخطاب کرتے ہوئے ترکی کے وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ امریکاشام میں کردوں سےمتعلق اپنےوعدے پورے کرنے میں ناکام ہوگیا ہے تاہم اب ترکی کے پاس آپریشن شروع کرنےکےعلاوہ کوئی چارہ نہیں ہے۔

ترک وزیرخارجہ نے مزید کہا کہ امریکا دہشت گردوں کو ہتھیاروں کی فراہمی جاری رکھے ہوئے ہے جبکہ دہشتگرد سرحد کے قریب ایک محفوظ زون بنانے کے لئے کام کر رہےہیں۔

ترک وزیرخارجہ کا مزید کہنا تھا کہ داعش کی شکست کے بعد اب امریکا کر دہشت گردوں کوہتھیار کیوں فراہم کررہا ہے۔

 ترک وزیرخارجہ کامزید کہنا تھا کہ کرد ہمارے دشمن نہیں ہیں، ہم نے کردوں کے خلاف کسی  قسم کی مزاحمت نہیں کی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ترکی کےشمالی عراق کی کردش انتظامیہ سے مضبوط  تعلقات ہیں ۔

Advertisement

ترک وزیرخارجہ کاترک فوج کی جانب سےشام  کے شہریوں کو نشانہ بنانے یا کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال سےمتعلق افواہوں کی سختی سے تردید کرتے ہوئےکہنا تھاکہ ترکی نے اپنی تاریخ میں اب تک کسی قسم کا کیمیائی ہتھیاراستعمال نہیں کیاہے ۔ ترکی کےوزیرخارجہ کا مزیدکہنا تھا کہ  ترکی نے ہمیشہ بین الاقوامی معاہدوں کی  پاسداری کی ہے۔

واضح رہے کہ ترکی کی جانب سےشمالی شام میں جنگ بندی کے بعد گزشتہ روزکُرد ملیشیا سرحدی علاقہ خالی کرنےپررضامند ہوگئی تھی۔

کُردوں کی سربراہی میں قائم عسکری اتحاد سیرئین ڈیموکریٹک فورس (ایس ڈی ایف) کے ایک سینئررہنماکاکہناتھاکہ کُرد ملیشیا کے اہلکار شمالی شام کے سرحدی علاقے سے اتوارتک نکل جائیں گے۔

خیال رہے کہ ترکی 17 اکتوبرکوصدررجب طیب اردوان اورامریکی نائب صدر مائیک پنس کے درمیان مذاکرات کے بعد 5 روز کے لیے آپریشن روکنے پررضا مند ہوگیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
حماس کا جنگ بندی منصوبےکی کچھ شرائط پراتفاق، امریکی صدر کا اظہارتشکر
حماس کو آخری وارننگ، اگر معاہدہ نہ ہوا تو قیامت برپا ہو گی، صدر ٹرمپ
لاس اینجلس، ریفائنری میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی، جیٹ فیول کی فراہمی متاثر
اٹلی، غزہ فلوٹیلا کی حمایت میں ملک گیر ہڑتال، ٹرین اور بندرگاہوں کا نظام درہم برہم
صحافیوں کے سوالات پر بھارتی ایئر چیف خاموش، بھارتی دفاعی بیانیہ ایک بار پھر بدنام
ناکام مشن یا زندہ امید؟ اسرائیلی رکاوٹ کے باوجود ایک کشتی کا سفر جاری
Advertisement
Next Article
Exit mobile version