Advertisement

ترکی کا شام میں اہم تزویراتی شاہراہ پر کنٹرول کا دعویٰ

Turkey ramps up Syria

شام میں ترک فوضائیہ کے تازہ حملے میں نو افراد ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق شام میں انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے ادارے’سیرین آبزر ویٹری فار ہیومن رائٹس‘کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شام کے شہر راس العین میں ترکی کے فضائی حملے میں شہریوں اور صحافیوں سمیت نو افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

آبزرویٹری نے بتایا کہ یہ حملہ شمالی شام کے علاقے القاشملی سے راس العین میں کیا گیا۔ترک فوجیوں نے شمال مشرقی شام کے رہائشیوں کے قافلے کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں درجنوں زخمی بھی  ہوئے ہیں۔

ترکی کی وزارت دفاع نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ کردوں کے خلاف کارروائی میں اسٹریٹجک ہائی وے پر اپنا کنٹرول قائم کرنے میں کامیاب ہوگئی ہے۔

وزارت دفاع نے کہا ہے کہ ترکی اور اتحادی شامی افواج شام کے اندر 35 کلو میٹر کی گہرائی تک پہنچنے کے بعد اس نے شمال مشرقی شام سے گذرنے والی  ایم 4 شاہراہ پر کنٹرول حاصل کرلیا ہے۔

Advertisement

رپورٹس کے مطابق  کردوں کے خلاف کارروائی پر ترک قیادت کا مقصد ترکی کی قومی سلامتی کی وجوہات کی بنا پر انہیں ترکی کی سرحد سے ہٹانا ہے۔ تاہم شام میں ترکی کی فوجی کاروائی پر عالمی برادری کی طرف سے شدید رد عمل سامنے آیا ہے۔ عالمی برادری کا کہنا ہے کہ ترکی جی فوجی کارروائی سے شام میں شہریوں کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔

اقوام متحدہ کے اعدادو شمار کے مطابق گذشتہ ایک ہفتے سے جاری ترک فوجی آپریشن میں شام میں ایک لاکھ 30 ہزار افراد گھر بار چھوڑنے پرمجبور ہوچکے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
مصر نے غزہ کی قیادت کیلئے 15 منظور شدہ ٹیکنوکریٹس کے ناموں کا اعلان کر دیا
پاک افغان سرحد کشیدگی پر روسی وزارت خارجہ کا ردعمل سامنے آ گیا
ڈھاکا کی دو فیکٹریوں میں خوفناک آتشزدگی، 16 افراد جاں بحق
حماس نے 20 یرغمالیوں کی رہائی کے بعد 4 مغویوں کی لاشیں بھی اسرائیل کے حوالے کردیں
چین کا عالمی تجارتی تنظیم میں خصوصی رعایتیں نہ لینے کا اعلان
غزہ امن معاہدے پر وزیراعظم شہباز شریف اور ’اپنے پسندیدہ‘ فیلڈ مارشل عاصم منیر کا شکریہ ادا کرتا ہوں، ڈونلڈ ٹرمپ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version