Advertisement

مودی ہی بھارتی معیشت کے لئے خطرہ،امریکی جریدہ

modi-main

امریکی جریدے نے سب اچھا ہے کہ راگ الاپنے والے انتہا پسند بھارتی وزیر اعظم  نریندر مودی کو  ہی ہندوستان کی معیشت  کے لئے بڑا خطرہ قرار دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی جریدے نے اپنی حالیہ رپورٹ میں بھارت کی معیشت کے حوالے سے ایک جائزہ پیش کیا ہے۔

امریکی جریدے دی اکانومسٹ نے اپنی رپورٹ میں کہا  ہے کہ بھارت کی معیشت بدحالی کا شکار ہے، ایسی صورتحال کے باوجود مغرب کا اکثر تجارتی طبقہ مودی کی حمایت کررہا ہے۔جریدے کے مطابق بھارت میں ٹیکس دینے والوں کی شرح بھی خطرناک حد تک کم ہوئی ہے جبکہ کاروں اور موٹرسائیکلوں کی خرید میں بھی 20 فیصد تک کمی ہوئی ہے۔

رپورٹ میں لکھا ہے  کیہ بھارت میں کئی بینک اور دیگر قرض دینے والے ادارے بحران کا شکار ہیں جس کی وجہ سے 2 سو ارب ڈالر کے مقروض ہوچکے ہیں۔امریکی جریدے نے یہ بھی لکھا کہ بھارت کی معیشت نااہل اور برے طریقے سے چلائی جارہی ہے، اس کے علاوہ مقبوضہ جموں کشمیر اور آسام میں مسلمانوں سے انتہائی امتیازی سلوک برتا جارہا ہے۔

Advertisement

رپورٹ نے لکھا کہ مقبوضہ وادی اور آسام میں مقیم مسلمانوں کے ساتھ امتیازی سلوک اور مظالم نے دنیا کے سامنے بھارت کا مکروہ چہرہ بےنقاب کردیا ہے۔ جس کی وجہ بھارت میں عالمی سرمایہ کاری بری طرح سے متاثرہوئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق  گذشتہ برس کے مقابلے  میں ملکی نشو نما  8 فیصد سے کم ہو کر 5 فیصد ہوگئی۔عالمی جریدے نے بھارت کو خبردار کردیا ہے کہ اگر بڑھتے ہوئے بحران کو جلد قابو نا کیا گیا تو بھارت جلد معاشی قحط میں مبتلا ہوجائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
16 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند کرنے کا فیصلہ
اسرائیلی فضائیہ کا یمن کی الحدیدہ بندر گاہ پر وحشیانہ فضائی حملہ
فلسطین میں نسل کشی سے متعلق سوال پر ٹرمپ پھر اسرائیل کے ساتھ کھڑے ہوگئے
ایک اور یورپی ملک نے فلسطین کو بطور آزاد ریاست تسلیم کرنے کا عندیہ دیدیا
کھیل ہو یا ثقافت، مودی حکومت کا اصل چہرہ بے نقاب، ویڈیو دیکھیں
ہر موبائل فون میں اسرائیل کا حصہ ہے، نیتن یاہو کا دعویٰ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version