Advertisement

مصالحتی پیغام بھیجنے کا ایرانی دعویٰ جھوٹا ہے،سعودی عرب

Saudi Says Iran

سعودی عرب کے وزیر مملکت برائے امور خارجہ عادل الجبیر نے صدر روحانی کو سعودی عرب کی  طرف سے مصالحت کا پیغام بھیجے جانے کا ایرانی دعویٰ مسترد کردیا ہے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق عادل الجبیر نے اپنے تازہ بیان میں کہا ہے کہ سعودی عرب کی طرف سے ایران کو مذاکرات کے لیے کوئی پیغام نہیں بھیجا گیا۔

عادل الجبیر نے کہا کہ ایران کا دعویٰ جھوٹا ہے، ہم نے کوئی مصالحتی پیغام صدر حسن روحانی کو نہیں بھیجا۔

انہوں نے واضح کیا کہ سعودی عرب نے ہمیشہ خطے کے تمام ممالک کے ساتھ معاملات میں تحمل کا مظاہرہ کرنے پر زور دیا ہے۔ سعودی حکومت خطے میں سلامتی اور استحکام کی خواہاں ہے۔

عادل الجبیر نے مزید کہا کہ سعودی عرب نے خطے کے دیگر تمام ممالک کو یہ بھی واضح کردیا ہے کہ صلح کی پیش کش اس پارٹی کی طرف سے آنی چاہیئے جو جارحیت کی راہ پر اور افراتفری پھیلانے کی کوشش کررہی ہے۔

Advertisement

عادل الجبیر نے مزید کہا کہ سعودی عرب نے ایرانی حکومت کے ساتھ یمن کے بارے میں بات کی اور نہ کرے گا۔ یمن کا معاملہ یمن کی عوام کا ہے۔

الجبیر نےسوال اٹھا یا کہ اگر ایرانی حکومت یمن میں امن چاہتی ہے توآج تک وہاں پر تعمیروترقی کے لیے فنڈز کیوں نہیں دیئے؟

الجبیر نے دہشت گردی کی حمایت کرنے اور عرب ممالک کے اندرونی معاملات میں مداخلت کے خلاف سعودی عرب کے مؤقف کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی حکومت یمن میں امن نہیں خواہاں نہیں ہے۔

واضح رہے کہ گذشتہ ماہ سعودی تیل تنصیبات پر ڈرون حملہ کے بعد سے ایران اور سعودی عرب کے درمیان کشیدگی میں مزید اضافہ ہوگیا ہے ۔ سعودی عرب اور امریکا نے ان حملوں کا ذمہ دار ایران کو ٹھہرایا ہے۔

ان حملوں کے بعد سے امریکا نے خلیج اور سعودی عرب میں اپنے فوجیوں کی تعداد میں اضافہ کیا ہے۔

تاہم ان الزامات کو ایران کی جانب سے مسترد کیا گیا ہے۔ ایران کا موقف ہے کہ الزامات کو ثابت کیا جائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا فیصلہ، باضابطہ اعلان کل ہوگا
یورپی ایئرپورٹس پر سائبر حملہ؛ کئی پروازیں متاثر اور منسوخ
چینی عوام عظیم ہیں اور ہم ان کے ساتھ مزید کام کرنا چاہتے ہیں، ٹرمپ
افغانستان کے مستقبل کا فیصلہ افغانوں کے ہاتھ میں ہونا چاہیے،چین کا ردعمل آ گیا
امریکا تجارتی مذاکرات کے نتائج پر اثر انداز نہ ہو ،چینی صدر کی ٹرمپ سے فون پر گفتگو
فلسطینی مظاہرین نے اقوام متحدہ میں امریکی نمائندہ مورگن اورٹیگس کو گھیر لیا
Next Article
Exit mobile version