Advertisement

شام:کرد جنگجوؤں کا ترک فوج پر راکٹ حملہ،ایک ہلاک،5زخمی

1 turk personel killed

شمالی شام میں کردجنگجووں کی جانب سے ترک فوج کےقافلے پرراکٹ حملہ کیاگیاجس کےنتیجےمیں ایک ترک فوجی جاں بحق اور 5 زخمی ہوئے۔

بین الاقوامی خبررساں ادارےکےمطابق شمالی شام میں جنگ بندی کےباوجودترک فوج اور جنگجوؤں کےدرمیان جھڑپوں کےاکادکاواقعات کاسلسلہ جاری ہے،ترک فوج نےکردوں کے زیر تسلط علاقوں میں آپریشن کیاجب کہ جواب میں کردجنگوؤں نےترک فوج پرراکٹ داغے۔

ترک محکمہ دفاع کےترجمان کی جانب سےجاری کردہ بیان کےمطابق راس العین میں ترک فوج کےقافلےپرکردجنگجوؤں کےراکٹ حملےمیں ایک اہلکارجاں بحق اور 5 زخمی ہوئےہیں ۔ زخمیوں کوملٹری اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے جن میں سے  اہلکاروں کی حالت نازک ہے۔

ترک فوج نے جوابی کارروائی میں کردوں کے علاقے میں سرچ آپریشن کا آغاز کردیا ہے تاہم کسی قسم کی جھڑپ یا گرفتاری کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔

دوسری جانب کردجنگجوؤں نےالزام لگایاگیاہےکہ ترک فوجیوں نےسیزفائرمعاہدےکی خلاف ورزی کرتےہوئےآپریشن جاری رکھاہواہے۔

Advertisement

واضح رہے کہ ترک صدر طیب اردگان کے حکم پر شمالی شام میں ترک فوجیوں نے پیش قدمی کرتے ہوئے 9 دن تک کردوں کے علاقوں میں کارروائی جاری رکھی تاہم امریکا کی مداخلت پر ترکی اور کردوں کے درمیان امن معاہدہ طے پاگیا تھا جس میں ترکی نے جنگجوؤں کو 5 دنوں میں علاقہ خالی کرنا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ٹرمپ نے مودی کو ’’خونی قاتل‘‘ قرار دے دیا
صدر ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کی ملاقات، تجارتی معاہدے کی امید
دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر ’’دیئیلا‘‘ حاملہ، 83 ڈیجیٹل بچوں کو جنم دے گی
پاکستان دشمنی میں اندھی بھارتی میڈیا کی ایک اور چال ناکام ہو گئی
تاریخ کے بدترین سمندری طوفان ملیسا نے جمیکا میں خطرے کی گھنٹی بجا دی
جب  چاہیں غزہ پر حملہ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت یا معا ہدے کے پابند نہیں، نیتن یاہو
Advertisement
Next Article
Exit mobile version