Advertisement

ارجنٹینا:البرٹو فرنینڈس نئےصدرمنتخب

Centre-left Alberto Fernández wins presidency

ارجنٹیناکےصدارتی الیکشن میں بائیں  بازوکےامیدوارالبرٹوفرنینڈس ملک کےنئےصدرمنتخب ہوگئے ۔

برطانوی نشریاتی ادارے کےمطابق ارجنٹینامیں صدارتی الیکشن کے لیے بائیں بازو کے امیدوار البرٹو فرنینڈس نے 45 فیصد ووٹ حاصل کرکے کنزرویٹو پارٹی سے تعلق رکھنے والے ملک کے صدر ماؤرکیو میکری کو شکست دی۔

برطانوی میڈیا کے مطابق انتخابی عمل کے بعد 90 فیصد ووٹوں کی گنتی مکمل ہوچکی ہے جس میں البرٹو فرنینڈس نے 47.79 اور ان کے مد مقابل ارجنٹینا کے صدر میکری نے 40.71 فیصد ووٹ حاصل کیے جب کہ انتخابات میں کامیابی کے لیے امیدوار کو 45 فیصد ووٹ درکار ہوتے ہیں یا پھر 40 فیصد ووٹوں کے ساتھ مدمقابل پر 10 پوائنٹ کی لیڈ اس کی کامیابی میں مدد کرتی ہے۔

البرٹوکی فتح کے بعد ان کے حامیوں کی بڑی تعداد الیکشن کمیشن ہیڈکوارٹر کے باہر جشن منانے کے لیے جمع ہوگئی اور انہوں نے اپنے امیدوار کی کا کامیابی پرایک نئےارجنیٹناکی تعمیرکی امیدظاہرکی۔

البرٹو کے مد مقابل کنزرویٹو پارٹی کے میکری اور ارجنٹینا کے صدرنےانتخابات میں اپنی شکست قبول کرتے ہوئے نئے صدر کو مبارکباد دی اور انہیں انتقال اقتدار کے لیے صدارتی محل آنے کی بھی دعوت دی۔

Advertisement

انتخابات میں کامیابی کے بعد اپنے حمایتوں سے گفتگو کرتے ہوئے نئے منتخب صدر البرٹو فرنینڈس کا کہنا تھا کہ انہیں جہاں بھی ضرورت ہوئی وہ دستبردار ہونے والے صدر سے مدد حاصل کریں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
محصولات اور 2024 کے انتخابات کے نتائج سےامریکہ کی معیشت مضبوط ہوئی، ڈونلڈ ٹرمپ
عمرہ ویزا پالیسی میں بڑی تبدیلی؛ سعودی حکومت نے اہم اعلان کردیا
بھارتی بینک کی وائی فائی آئی ڈی ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نام سے تبدیل، ہنگامہ برپا ہوگیا
ایران کے جوہری پروگرام میں ہتھیاروں کی تیاری کے شواہد نہیں، رافیل گراسی
حماس نے ثالثوں سے اسرائیل پر دباؤ ڈالنے کا مطالبہ کردیا
ٹرمپ نے مودی کو ’’خونی قاتل‘‘ قرار دے دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version