Advertisement

ایمسٹرڈیم پہلی بار’’اللہ اکبر‘‘کی صداوں سےگونج اٹھا

Muslim call for prayer recited first time in Amsterdam

ہالینڈکےدارالحکومت ایمسٹر ڈیم میں پہلی بارمسجدکےلاؤڈ اسپیکرسےاذان دی گئی ہے۔

غیر  ملکی  خبر رساں ادارے کے مطابق ہالینڈ  کے دارالحکومت ایمسٹر ڈیم کی بلیو مسجد میں لاؤڈ اسپیکر سے اذان دی گئی جس پر اہل علاقہ کی جانب سے مثبت رویےکا اظہار کیا گیا۔

مسجد کے منتظمین کا کہنا ہے کہ گزشتہ جمعہ کو مسجد کے لاؤڈ اسپیکر سے اذان دینے کا فیصلہ کیا گیا تھا تاہم نامعلوم تخریب کاروں نے تاریں کاٹ دی تھیں تاہم آج پہلی بار ایمسٹرڈیم کی کسی مسجد کے لاؤڈ اسپیکر سے اللہ اکبر کی صدائیں بلند ہوئی ہیں۔

مسجد کے ترجمان نورالدین نے میڈیاسےگفتگوکرتے ہوئےکہا کہ جب پہلی بار اذان کی آواز گونجی تو بعض لوگ مسجد کے قریب آکر کھڑے ہوگئے اور اذان کی آواز کو اپنے موبائل فون میں ریکارڈ کرنے لگے۔

ارسولا ین نامی ایک  علاقہ  مکین نے بتایا کہ انہوں نے پہلی بار اذان سنی ہے جس پر بڑی خوشی ہوئی اور وہ بہت اچھی لگی۔

Advertisement

ایمسٹر ڈیم کے مسلمانوں کا کہنا ہے کہ ہالینڈ میں واقع مساجد میں سے صرف 7 فیصد مساجد کے لاؤڈ اسپیکر پر اذان دی جاتی ہے اور آج پہلی بار دارالحکومت میں کسی مسجد کے لاؤڈ اسپیکر سے اللہ اکبر کی صدائیں بلند ہوئی ہیں۔

ہالینڈمیں آئین کے تحت مذہب کی آزاد ی دی  گئی ہے وہیں اس آئین میں تمام مذاہب کےلئے یہ اجازت بھی  دی  گئی ہے کہ وہ  مذہب کے پیروکاروں کوعبادت کی تبلیغ دےسکتےہیں۔

قانو ن کےتحت میونسپل حکام اذان کادورانیہ اور آواز کم کرسکتےہیں تاہم پابندی عائدنہیں کی جاسکتی۔

 واضح رہےکہ ہالینڈمیں تقریباً 500مساجدموجودہی ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
صحافیوں کے سوالات پر بھارتی ایئر چیف خاموش، بھارتی دفاعی بیانیہ ایک بار پھر بدنام
ناکام مشن یا زندہ امید؟ اسرائیلی رکاوٹ کے باوجود ایک کشتی کا سفر جاری
فی پوسٹ ہزاروں ڈالر؛ اسرائیل نے امریکی سوشل میڈیا انفلوئنسرز کو خرید لیا
صمود فلوٹیلا کے سیکڑوں کارکن یرغمال؛ 42 کشتیوں کے 450 رضاکار گرفتار، ڈی پورٹ کی تیاریاں
روسی صدر ولا دیمر پیوٹن ایک بار پھر غزہ کی صورتحال پر پھٹ پڑے
امریکا میں اخراجات بل پر بحث و تکرار جاری ، لائیو شو میں اینکر اپنی اہلیہ پر برس پڑا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version