Advertisement

کربلا:مظاہرین کاایرانی قونصلیٹ پرحملہ،عراقی پرچم لہرادیا

protesters attacked on iran consulate

عراق میں جاری احتجاجی مظاہرین نےکربلامیں واقع ایرانی قونصلیٹ پرحملہ کرکےاپنے ملک عراق کا جھنڈالہرادیا ۔

عرب خبر رساں ادارےکےمطابق عراق میں حکومت کےخلاف جاری احتجاج میں مزید شدت آگئی ہے احتجاجی  مظاہرین نےکربلا شہرمیں ایرانی قونصل خانےکےباہرشدیداحتجاج کیا ۔

مظاہرین نے قونصلیٹ کے سامنے کھڑی رکاوٹوں کوبھی ہٹادیا جبکہ قونصلیٹ کی عمارت پرلگاایرانی پرچم ہٹاکروہاں عراق کاجھنڈالہرایا۔

رپورٹ کے مطابق کربلااوربغدادمیں احتجاج کےدوران ایرانی قونصل خانےکےباہر سیکیورٹی فورسزاور مظاہرین کےدرمیان جھڑپیں ہوئیں۔ فورسزنےمظاہرین کومنتشرکرنےکےلیے ہوائی فائرنگ کی جس کے بعدمظاہرین نےفورسزپرپتھراؤکردیا۔

مشتعل مظاہرین نےقونصلیٹ کی بیرونی دیوارکے باہر ٹائربھی نذرآتش کیے۔اس موقع پرعراقی حکومت اور یران کےخلاف شدیدنعرےبازی بھی کی گئی۔

Advertisement

میڈیارپورٹ کےمطابق احتجاج کےدوران فائرنگ اورپرتشدد واقعات کےنتیجے میں اب تک کسی ہلاکت کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

دوسری جانب عراقی وزیراعظم عادل عبدالمہدی نےکہاہےکہ مظاہرین اپنےمقاصد حاصل کرچکےہیں،اب معاشی وتجارتی معاملات کومتاثرکرنابندکریں، کیونکہ بندرگاہوں کوجانےوالی سڑکیں بندہونےسےاربوں ڈالرکانقصان ہورہاہے۔

اس سے قبل مظاہرین کےمطالبے پر گزشتہ ہفتےعراقی صدرنےعراقی  وزیر اعظم عادل عبدالمہدی اپنے عہدے سے مستفی ہونےپررضامند ہوگئےتھےاورعراقی صدرنے قبل ازوقت انتخابات کاعندیہ بھی دیا تھا

جنوبی عراق کے شہروں بغداداورکربلا سمیت دیگر شہروں میں ہونےوالے حکومت مخالف احتجاج میں مظاہرین نے سرکاری عمارتوں اورایران کی حمایت یافتہ ملیشیا کے ہیڈ کوارٹرکوبھی آگ لگادی تھی ۔

واضح رہے کہ عراق میں گزشتہ ماہ سےبدعنوانی اوربے روزگاری کےخلاف شدید احتجاج کیاجارہاہے اور مظاہرین حکومت سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ ان مظاہروں کا سلسلہ ایک ماہ سے جاری ہے جس کے دوران سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے 250 افراد ہلاک اور سیکڑوں زخمی ہوچکے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
امریکا، کارگو طیارہ عمارتوں پر گر کر تباہ، عملے کے تین افراد سمیت 9 ہلاک
ڈونلڈ ٹرمپ نے زہران ممدانی سے شکست کی وجہ بتادی
فن لینڈ کی وزیر خارجہ کے سلطنت عثمانیہ کے بارے میں طنزیہ ریمارکس
بھارت میں مسافر اور کارگو ٹرین میں خوفناک تصادم، 11 افراد ہلاک متعدد زخمی
بھارتی فوج میں خواتین افسران جنسی ہراسانی اور ادارہ جاتی ناکامیوں کا شکار، سنگین واقعات کا انکشاف
صدرِ مملکت کی سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ سے ملاقات، کشمیر و فلسطین پر منصفانہ حل کی ضرورت پر زور
Next Article
Exit mobile version