Advertisement

غزہ پٹی : اسرائیلی جارحیت کے آغاز کے بعد سے 32 فلسطینی جاں بحق

Gaza

عرب میڈیا کے مطابق غزہ پٹی میں اسرائیلی جارحیت میں اپنی جانوں سے ہاتھ دھونے والے فلسطینیوں کی تعداد 32 ہو گئی ہے۔ جاں بحق ہونے والوں میں عورتیں اور بچے شامل ہیں۔ ان کے علاوہ زخمیوں کی تعداد 100 کے قریب ہے۔ یہ جانی نقصان غزہ پر مسلسل 3 روز سے درجنوں اسرائیلی حملوں کا نتیجہ ہے۔ اس دوران اسرائیلی فوج کی فضائیہ اور بحریہ نے غزہ پٹی کے جنوب اور وسطی علاقوں میں فلسطینی تنظیم اسلامی جہاد کے نئے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔

عرب میڈیا کے مطابق  غزہ سے راکٹوں کے داغنے کا سلسلہ ایک بار پھر شروع ہو گیا ہے اور بیت المقدس کے علاوہ اسرائیل کے جنوب اور وسط میں خطرے کے سائرن بجائے گئے۔

فلسطینی تنظیم اسلامی جہاد نے اسرائیل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ غزہ کی سرحد پر مظاہرین کو ہلاک کرنے کا سلسلہ روک دے۔ تنظیم نے مصر کے ذریعے اسرائیل کو غزہ میں فائر بندی کی شرائط بھی پیش کر دی ہیں۔

ادھر مصر نے فلسطینی گروپوں اور اسلامی جہاد تنظیم سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فائر بندی کو اور سرحد پر ریلیوں کے پُر امن ہونے کو یقینی بنائیں۔ اسی طرح مصر نے اسرائیل سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ وہ حملوں اور قتل کی کارروائیوں کا سلسلہ فوری طور پر بند کرے اور سرحدی علاقے میں فلسطینی مظاہرین کی ریلیوں پر فائرنگ روک دے۔

مصر اس وقت اقوام متحدہ کی سپورٹ کے ساتھ فریقین سے بھرپور رابطے کر رہا ہے تا کہ فائر بندی کو دوبارہ قائم کیا جا سکے تاہم یہ کوششیں جمعرات کی صبح تک کامیاب نہیں ہو سکیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
جب  چاہیں غزہ پر حملہ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت یا معا ہدے کے پابند نہیں، نیتن یاہو
جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کیلئے اسرائیل پر دباؤ ڈالا جائے ، حماس کا مطالبہ
بھارتی ٹاٹا گروپ غزہ نسل کشی میں اسرائیل کا مدد گار رہا ، تفصیلی رپورٹ منظر عام پر آ گئی
مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم نہ کرنے کا امریکی مؤقف قابلِ ستائش ہے، حماس
امریکہ کینیڈا تجارتی مذاکرات ختم، صدر ٹرمپ ٹیرف کے خلاف کینیڈین اشتہار پر برہم
نیتن یاہو نے مغربی کنارے کے انضمام سے متعلق ٹرمپ کا بیان مسترد کر دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version