Advertisement

یمن میں45 لاکھ سےذائدبچےتعلیم سےمحروم

یمن

یمن میں حوثی ملیشیا کی بغاوت کے بعد  45 لاکھ سے ذائدبچے  تعلیم سے محروم ہوچکے ہیں۔

 غیر  ملکی  خبر رساں  ادارےکےمطابق یمنی حکومت  کی  جانب سےجاری کردہ ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ سنہ 2014ء کے آخرمیں ایرانی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا کی بغاوت کے بعد سے اب تک 45 لاکھ سے زائد یمنی بچے تعلیم سے محروم ہوچکے ہیں۔

رپورٹ  کے مطابق   بچوں کو تعلیم سے محروم رکھنے کی تمام تر ذمہ داری ‘حوثیوں’ پرعائد ہوتی ہے جو اسکولوں پر بمباری اور انھیں فوجی بیرکوں میں تبدیل کرنے، تعلیمی عمل میں خلل ڈالنے اور بچوں کو جنگ کے لیے بھرتی کرنے میں ملوث ہیں۔

یمن کی خاتون وزیربرائے لیبر وسماجی بہبود ابتہاج کمال کی طرف سے یہ رپورٹ 20 نومبر کو بچوں کے عالمی دن کی مناسبت سے جاری کی گئی ہے۔

یمنی وزیر کا کہنا ہے کہ حوثی ملیشیا نے دہشت گردی کے طریقے اپنائے ہیں اور یمن میں بچوں کے خلاف انتہائی گھناؤنی خلاف ورزیاں کی ہیں۔

Advertisement

یمن کے بحیرہ احمر کے ساحلی شہر موچہ میں حوثی باغیوں کے حملے

یمنی عوام کے خلاف حوثی ملیشیا کی جنگ کے بعد پیدا ہونے والے 30 لاکھ بچوں میں سے 20 لاکھ صحت کے مسائل سے دوچار ہیں۔ حوثی باغیوں کے زیرتسلط علاقوں میں بنیادی صحت کی ویکسین اور دیگر طبی سہولیات کا شدید فقدان ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ حوثی ملیشیا کی طرف سے ملک کے مختلف علاقوں اور آبادیوں کے قریب بچھائی گئی بارودی سرنگوں کے نتیجے میں 800 بچے ہلاک یا زخمی ہوئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حوثی ملیشیا نے 23 ہزار بچوں کو جنگ کے لیے بھرتی کیا جب کہ 700 بچوں کو اغواء کیا گیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ڈونلڈ ٹرمپ نے زہران ممدانی سے شکست کی وجہ بتادی
فن لینڈ کی وزیر خارجہ کے سلطنت عثمانیہ کے بارے میں طنزیہ ریمارکس
بھارت میں مسافر اور کارگو ٹرین میں خوفناک تصادم، 11 افراد ہلاک متعدد زخمی
بھارتی فوج میں خواتین افسران جنسی ہراسانی اور ادارہ جاتی ناکامیوں کا شکار، سنگین واقعات کا انکشاف
صدرِ مملکت کی سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ سے ملاقات، کشمیر و فلسطین پر منصفانہ حل کی ضرورت پر زور
امریکی ریاست ورجینیا میں ڈیموکریٹس کی تاریخی فتح
Advertisement
Next Article
Exit mobile version