کابل:کار بم دھماکے میں 7 افراد ہلاک

افغانستان دارالحکومت ایک بار پھر دہشت گردوں کے نشانے پر، کابل میں کار بم دھماکے کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک اور 7 ہی زخمی ہو گئے۔
ترجمان افغان وزارتِ داخلہ نصرت رحیمی کے مطابق دھماکا صبح سویرے کابل کے علاقے قصبہ میں وزارتِ داخلہ کی عمارت کے قریب ہوا۔
دھماکے میں متعدد گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچاہے، لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ دھماکے کا ہدف کیا تھا یہ اب تک واضح نہیں ہو سکا ہے، جبکہ دھماکے کی ذمہ داری تاحال کسی گروپ نے قبول نہیں کی ہے۔
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
Advertisement
کورونا وائرس وباء
Advertisement

