Advertisement

انڈونیشیامیں پولیس ہیڈکوارٹرزکےقریب خود کش دھماکہ،6افرادزخمی

suicide bomb blastt in indonesia

انڈونیشیامیں پولیس ہیڈکوارٹرزکےقریب خود کش حملے میں ایک حملہ آور ہلاک جبکہ 6 پولیس اہلکار زخمی ہو گئےہیں۔

غیرملکی  خبررساں ادارےکےمطابق انڈونیشیا کےجزیرے سماٹراکے شہرمدن میں بدھ کےروز ایک مشتبہ خودکش بمبار نے پولیس ہیڈ کوارٹر کےباہر خود کودھماکےسے اڑا دیا،جس کےنتیجےمیں چھ افراد زخمی ہوگئے ہیں ۔

پولیس حکام کاکہناہےکہ شبہ ہےکہ دھماکا خودکش تھاجس میں ایک حملہ آورماراگیاہے۔حکام کےمطابق دھماکہ پولیس ہیڈ کواٹرکی عمارت کی پارکنگ کے قریب ہوا۔

اطلاعات ہیں کہ مقامی وقت کےمطابق صبح 8 بج کر 45 منٹ پرپولیس اسٹیشن پر 2 خود کش بمباروں نے حملہ کیاہے۔

پولیس حکام کے مطابق حملے میں زخمیوں میں سےچارپولیس اہلکارجبکہ دو شہری زخمی ہوئے ہیں ۔  جبکہ تمام زخمیوں کواسپتال منتقل کردیا گیاہےجہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔

Advertisement

پولیس کا کہنا ہے کہ وہ خود کش حملہ آور کی شناخت کررہےہیں اور یہ بھی معلوم کر رہے ہیں کہ یہ اس کی ذاتی کارروائی تھی یا وہ کسی انتہا پسند جماعت کا نمائندہ تھا۔

واضح رہےکہ حالیہ  برسوں میں انڈونیشیامیں داعش سےمنسلک عسکریتی تنظیم جے اے ڈی کی جانب سےپولیس  کےخلاف حملوں میں تیزی آئی ہے۔  گزشتہ برس سےاب  تک مختلف حملوں  میں  تیس  افراد  ہلاک جبکہ متعددزخمی ہوئے ہیں۔

اس سے قبل  گزشتہ ماہ بھی انڈونیشیاکےجزیرےجاواکےایک  قصبےمیں وزارت داخلہ کےدورے کے دوران ایک شخص نےچاقوسے وارکرکے وزیردفاع سمیت تین افرادکوزخمی کردیاتھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ٹرمپ کا چین پر سو فیصد ٹیرف لگانے کا اعلان
غزہ امن معاہدہ مشرقِ وسطیٰ کیلئے تاریخی، چین کودنیا کو یرغمال بنانے کی اجازت نہیں دیں گے، ٹرمپ
نوبل انعام کا وقار ختم ہوچکا، امن کیلئے کچھ نہ کرنے والوں کو نوازا گیا، پیوٹن
میلانیا ٹرمپ اور پیوٹن میں رابطے بڑھنے لگے ، ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار
ماریا کورینا نے اپنا نوبیل امن ایوارڈ صدر ٹرمپ کے نام کردیا
ٹرمپ نوبیل امن انعام 2025 کےلئے ماریا کورینا سے زیادہ مستحق تھے، ترجمان وائٹ ہاؤس کی فیصلے پر تنقید
Advertisement
Next Article
Exit mobile version