Advertisement

ٹرمپ کے خلاف مواخذے کی تحقیقات جمہوریت کی فتح ہے،اسپیکر ہاؤس

nancy-pelosi

امریکی صدر ٹرمپ کے مواخذے کی تحقیقات   کو اسپیکر کانگریس  نینسی پلوسی نے جمہوریت اور امریکی اقدار کی فتح قرار دے دیا۔

امریکی صدر ٹرمپ کے مواخذے کی تحقیقات   کی کارروائی کا باقاعدہ آغاز ہو چکا ہے۔ سپیکر نینسی پلوسی نے ڈیموکریٹک ارکان پر فخر کا اظہار کرتے ہوئے کہا اب تک جو کچھ سامنے آیا ہے وہ اس وقت کی سچائی ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ پر الزام ہے کہ ذاتی مفاد کے لئے انہوں نے صدارت کے عہدے کا غلط استعمال کیا ہے۔

امریکی ایوان نمائندگان میں صدر ٹرمپ کے مواخذے کی تحقیقات سے متعلق کارروائی کا باقاعدہ  آغاز ہوچکا ہے جس میں اس بات کا جائزہ لیا  جارہا ہے کہ آیا امریکا کے 45 ویں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ان کے عہدے سے برخاست کیا جائے یا نہیں۔اس حوالے سے دو کلیدی اہلکاروں نے اپنے بیان ہائوس انٹیلی جنس کمیٹی میں ریکارڈ کروائے ہیں ۔ کمیٹی کے سامنے پیش ہونے والوں میں سابق امریکی سفیر ولیم ٹیلر اوریورپین افیئرز کے ڈپٹی اسسٹنٹ سیکرٹری جارج کینٹ شامل ہیں۔

اسپیکر کانگریس نے صدر پر رشوت ستانی کا الزام لگایا جبکہ امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کہتے ہیں انہوں نے کچھ غلط نہیں کیا ۔

اسپیکر کانگریس نے مواخذے کی کارروائی کی براہ راست کوریج قابل تعریف قرار دی ہے ۔ نینسی پلوسی کہتی ہیں صدر ٹرمپ رشوت ستانی  کا اعتراف کرچکے ہیں ۔ تاہم مواخذے سے متعلق فیصلہ ہونا باقی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ  الیکشن پر اثر انداز ہونے والی  تحقیقات کے بدلے فوجی امداد دینا یا روک لینا  رشوت ستانی ہے ۔ ہم نے  اب تک  مواخذے سے متعلق فیصلہ نہیں کیا ۔ معاملے پر انٹیلجنس کمیٹی فیصلہ دے گی۔

Advertisement

دوسری جانب صدر ٹرمپ بھی اپنے  موقف پر ڈٹے ہیں ۔ ان کا کہنا ہے کہ یوکرینی صدر پر کسی غیرقانونی کام کیلئے دباؤ نہیں ڈالا ۔
امریکی آئین کے مطابق رشوت ستانی ،غداری یا اختیارات کے بےجا استعمال جیسے اقدامات پر مواخذے کا آرٹیکل نافذ ہوجاتا ہے ۔ ڈونلڈٹرمپ کے معاملے میں  چند تکنیکی پہلوؤں کا تعین ہونا باقی ہے ۔ کمیٹی طے کرے گی کہ ڈونلڈٹرمپ نے رشوت دی یا نہیں ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ٹرمپ نے مودی کو ’’خونی قاتل‘‘ قرار دے دیا
صدر ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کی ملاقات، تجارتی معاہدے کی امید
دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر ’’دیئیلا‘‘ حاملہ، 83 ڈیجیٹل بچوں کو جنم دے گی
پاکستان دشمنی میں اندھی بھارتی میڈیا کی ایک اور چال ناکام ہو گئی
تاریخ کے بدترین سمندری طوفان ملیسا نے جمیکا میں خطرے کی گھنٹی بجا دی
جب  چاہیں غزہ پر حملہ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت یا معا ہدے کے پابند نہیں، نیتن یاہو
Advertisement
Next Article
Exit mobile version