Advertisement

عراق میں ایرانی قونصل خانےکوآگ لگادی

عراق مظاہرے

عراق میں حکومت جاری مخالف  مظاہروں میں مظاہرین نےایرانی  قونصل خانےکوآگ لگا دی ہے۔

 غیرملکی خبررساں ادارےکے مطابق عراق میں مظاہرین کے ایک گروہ نےنجف شہرکےجنوبی علاقے میں واقع ایرانی قونصل خانے کو آگ لگا دی ہے۔

مظاہرین نےایران کے خلاف  سخت نعرے بازی کی، احتجاج کرنے والوں کا کہنا تھا کہ تہران حکومت عراقی پالیسی میں مداخلت کرتی ہے، مظاہرین ’ایران عراق سے نکلو‘ کے نعرے لگا رہے تھے۔

اطلاعات کے مطابق قونصل خانے کا عملہ عمارت سے باہر نکلنے میں کامیاب ہو گیا تھا۔

مظاہرین کی  جانب سےایرانی قونصل خانے پر یہ ایک ماہ میں دوسراحملہ ہے۔ اس سےقبل کربلا میں ایرانی قونصل خانےپرتین ہفتے پہلےحملہ ہوا تھا۔

Advertisement

کربلا:مظاہرین کاایرانی قونصلیٹ پرحملہ،عراقی پرچم لہرادیا

میڈیارپورٹس کے  مطابق کربلا میں سکیورٹی فورسز کی جانب سے منگل کو دو افراد کو گولی مار کر ہلاک کیا گیا جبکہ بغداد میں بدھ کو دو افراد ہلاک ہوئے۔ پانچویں ہلاکت بصرہ میں اس وقت ہوئی جب فورسز نے ایک شخص کو گولی ماری۔

دوسری جانب ایران نےمغربی ممالک پرالزام لگایاتھاکہ وہ عراق میں بدامنی پھیلارہےہیں۔

حکومت مخالف مظاہروں کےبعدعراقی وزیراعظم مستعفی ہونےپررضامند

عراق میں احتجاج وزیرِاعظم عبدالمہدی کی حکومت کا ایک سال مکمل ہونے کے موقع پر آن لائن دی گئی کال کے جواب میں کیے جا رہے ہیں۔مظاہرین کرپشن کے خاتمے، مزید نوکریاں فراہم کرنے اور بہتر عوامی سہولیات کے لیے مطالبہ کررہے ہیں۔

ایران میں تقریباًدوماہ سےجار ی حکومت مخالف مظاہروں میں اب تک کم از کم 344 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

Advertisement

واضح رہےکہ بین الاقوامی تنظیم ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کے مطابق بدعنوان ترین ممالک کی فہرست میں عراق کا 12واں نمبر ہے

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
بنکاک میں سڑک اچانک 160 فٹ دھنس گئی، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
ٹرمپ نے مسلم رہنماؤں کو مشرق وسطیٰ اور غزہ کے لیے 21 نکاتی امن منصوبہ پیش کردیا
اقوام متحدہ میں صدر ٹرمپ کی میزبانی میں اہم کثیرالملکی اجلاس کا اعلامیہ جاری
امن کا انعام چاہیے تو غزہ میں امن قائم کریں، ٹرمپ کو میکرون کی دو ٹوک وارننگ
پاکستان نے غزہ میں جرائم کے مرتکب اسرائیل کو انصاف کے کٹہرے میں لانےکا مطالبہ کردیا
پاکستان اوربھارت سمیت 7جنگیں ختم کرائیں، کبھی اقوام متحدہ نے رابطہ نہیں کیا، ٹرمپ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version