Advertisement

ٹوئٹرنےحسن نصراللہ کےبیٹےکااکائونٹ بلاک کردیا

twitter suspends

‘ٹویٹر’نےحزب اللہ کےسربراہ حسن نصراللہ کےبیٹےجوادنصراللہ کااکائونٹ بلاک کردیاہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کےمطابق مائیکروبلاگنگ ویب سائیٹ ٹوئٹرنےلبنانی شیعہ ملیشیاحزب اللہ کےسربراہ حسن نصراللہ کےبیٹےجوادنصراللہ کا ٹوئٹراکاونٹ بھی بلاک کردیاہے۔

   ٹویٹرکی طرف سےیہ پیشرفت ایک ایسےوقت میں سامنے آئی ہےجب گز شتہ منگل کوامریکانے جواد نصراللہ کوبلیک لسٹ کردیاتھا۔

ٹویٹرکادعویٰ ہےکہ جوادنصراللہ اپنےسخت موقف اورمتنازع فتووں کی تشہیر کےلیےاس پلیٹ فارم کو استعمال کرتاتھاجوکہ ٹویٹرکی پالیسی کےخلاف ہے۔ کمپنی کاکہناہےکہ جواد نصراللہ کےخلاف باربار شکایات آتیں اوراس کااکاونٹ بلاک کردیاجاتامگروہ نیااکاونٹ بنالیتاتھا۔

واضح رہےکہ گزشتہ ہفتےامریکی محکمہ خارجہ نے حزب اللہ کےرہ نماحسن نصراللہ کےبیٹےجواد نصراللہ پرپابندیاں عائد کی تھیں۔امریکانےجوادنصراللہ کو عالمی دہشت گرد قراردیاہے۔

Advertisement

پابندیوں میں ان کی تمام جائدادکومنجمدکرنےکےساتھ کام کرنےوالےبریگیڈ کوبھی پابندیوں میں شامل کیاگیا ہے۔

واضح رہےکہ امریکہ کےمتعددقانون سازوں نےٹویٹرکےسی ای اوجیک ڈورسی کویکم نومبرتک ان تمام اکاؤنٹس کوہٹانےکےلئےڈیڈلائن دی تھی جودہشت گردتنظیموں سےتعلق رکھتےہیں ،جن میں حماس اور حزب اللہ اوران گروپوں سےوابستہ افرادشامل ہیں۔

جبکہ امریکہ نےحماس اورحزب اللہ دونوں کودہشت گرد تنظیمیں قرادےچکاہےاورایران کےحمایت یافتہ دونوں گروپوں کےمتعددعہدیداروں پر پابندیاں عائد کردی ہیں۔اس سےقبل رواں ماہ، لبنان اورایران کی حمایت یافتہ تحریک حزب اللہ سےوابستہ ٹیلی ویژن اسٹیشن المنارکےایک روزبعدہی فلسطینی گروپ حماس سےتعلقات رکھنےوالےمتعدد افراد کےاکاؤنٹس کوٹویٹرنےمعطل کردیاتھا ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ٹرمپ نے مودی کو ’’خونی قاتل‘‘ قرار دے دیا
صدر ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کی ملاقات، تجارتی معاہدے کی امید
دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر ’’دیئیلا‘‘ حاملہ، 83 ڈیجیٹل بچوں کو جنم دے گی
پاکستان دشمنی میں اندھی بھارتی میڈیا کی ایک اور چال ناکام ہو گئی
تاریخ کے بدترین سمندری طوفان ملیسا نے جمیکا میں خطرے کی گھنٹی بجا دی
جب  چاہیں غزہ پر حملہ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت یا معا ہدے کے پابند نہیں، نیتن یاہو
Advertisement
Next Article
Exit mobile version