ایران میں ٹریفک حادثہ،28 افغان باشندےہلاک

ایران میں ٹریفک حادثےمیں 28 افغان شہری ہلاک جبکہ 21 زخمی ہوگئےہیں ۔
غیرملکی خبررساں ادارےکےمطابق ایران کےقصبےخاش میں دوگاڑیوں میں خوفناک تصادم کےنتیجے میں 28 افراد ہلاک اور 21 زخمی ہوگئےہیں۔
حکام کےمطابق واقعےکےبعدتمام زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا جب کہ مرنےوالےتمام افراد کا تعلق افغانستان سے ہے۔
حکام کے مطابق یہ علاقہ افغان مہاجرین کی کینٹینرز میں غیر قانونی آمدورفت کے لیے انسانی اسمگلرز استعمال کرتے ہیں ۔
اس کے علاوہ ایران کا شمار ٹریفک اصولوں پر عمل نہ کرنے والے بدترین ممالک میں ہوتا ہے جہاں ہر سال تقریباً 17ہزار افراد ٹریفک حادثات میں مارے جاتے ہیں۔
اس سے قبل گزشتہ سال جولائی میں وسطی ایران میں دومختلف ٹریفک حادثات میں اٹھارہ افرادجاں بحق جبکہ چودہ زخمی ہوگئےتھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News