فرانس : اسپتالوں کےاخراجات میں کٹوتیوں پر ہیلتھ ورکرز سراپا احتجاج

فرانس میں ہیلتھ ورکرز اسپتالوں کےاخراجات میں کٹیوتیوں کےخلاف سڑکوں پر نکل آئے۔
مغربی ذرائع ابلاغ کے مطابق فرانس کے دارالحکومت پیرس میں ہیلتھ ورکرز نے اسپتالوں کےاخراجات میں کٹیوتیوں کےخلاف احتجاج کیا۔ پیرس اورسمیت دیگر شہروں میں سینکڑوں ڈاکٹروں ، نرسوں ، طلباء اور انتظامی عملے نے احتجاج کیا۔ مظاہرین نے کٹوتیوں کے خلاف بینرز اور پلے کارڈز اٹھائے رکھے تھے۔جن میں اقدام کے خلاف نعرے درج تھے۔
مظاہرین نے کہا ہے کہ اسپتالوں کے اخراجات میں کٹوتی ملک میں صحت کے نظام کو نقصان پہنچائے گا۔
مظاہرین نے صدر ایمانوئل میکرون سے سرکاری اسپتالوں کی حالت زار پر ایمرجنسی پلان دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ جبکہ اسپتالوں میں 3.8 بلین یوروز بطور ایمرجنسی انویسٹمنٹ فنڈ کے طور پر دینے کی تجویز بھی دی گئی ہے۔
فرانس میں سوشل میڈیا صارفین نے بھی اسپتالوں کے فنڈز میں کمی پر اپنی آواز بلند کی۔
دوسری جانب صدر ایمانوئل میکرون نے مظاہرین کو آئندہ ہفتے اہم فیصلوں کے ساتھ جواب دینے کا وعدہ کردیا ہے۔
فرانسیسی صدر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ حکومت کا اقدام صحت میں نظام میں بہتری کےلئے اٹھایا گیا ہے تاہم ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ اسپتالوں میں بہترین سہولیات کیلئے سرمایہ کاری کو آسان بنائیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

