ہالینڈمیں چاقوبردارکاحملہ 3افرادذخمی

ہالینڈ کے شہر ہیگ میں چاقوبردار شخص کے حملے میں 3 افراد زخمی ہوگئےہیں ۔
غیر ملکی خبررساں ادارےکےمطابق برطانیہ کے بعد ہالینڈ کے شہر ہیگ میں چاقو بردار شخص کے حملے میں 3 افراد زخمی ہوگئے، چاقو زنی کا واقعہ شہر کی ایک بڑی مارکیٹ میں پیش آیا۔
ہالینڈ کے شہر ہیگ میں چاقو بردار شخص کے حملے میں 3 افراد زخمی ہوگئے، حملہ آور نے خریداری کے لیے مشہور شاہراہ پر موجود افراد پر حملہ کیا۔ واقعے کے بعد شہریوں میں افراتفری مچ گئی ۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار جائے وقوع پر پہنچیں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔
دوسری جانب پولیس کا کہنا کہ انہیں سرمئی رنگ کے لباس میں ملبوس 45 سے 50 سالہ شخص کی تلاش ہے جس کے بارے میں شبہ ہے کہ وہ حملے میں ملوث ہوسکتا ہے، حملہ آور موقع سے فرار ہو گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ عینی شاہدین سے واقعے سے متعلق تفتیش کی جا رہی ہے۔
لندن برج پر پولیس کی فائرنگ سے 1 شخص ہلاک
واضح رہےاس سے کچھ گھنٹے قبل برطانوی دارالحکومت کےعلاقے لندن برج کے قریب دہشت گردی کا واقعہ پیش آیا تھا جس میں ایک چاقو بردار شخص نے لوگوں پر حملہ کردیا تاہم پولیس کی فائرنگ سے حملہ آور ہلاک ہوگیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ لندن میں مسلح شخص کے حملے میں 2 افراد ہلاک جبکہ 3 افراد زخمی ہوگئے۔ جبکہ اب تک یہ واضح نہیں ہوسکا ہے کہ واقعہ دہشت گردی کا شاخسانہ ہے ۔
لندن میں چاقوکےوارسےنوجوان ہلاک
برطانوی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق فائرنگ کے بعد لندن برج اور اطراف کی سڑکوں کو کچھ دیر کے لیے بند کردیا گیا تھا جبکہ برج میٹرو اسٹیشن بھی بند کردیا گیا تھا۔
ایک سال قبل ایمسٹرڈم میں اسی طرح کی واردات میں دوامریکی چھریوں کے حملے میں زخمی ہوئے تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News