ایران: شادی کی تقریب میں دھماکہ، 11 افراد ہلاک

جمعرات کے روز ایران کے مغربی کردستان صوبے میں گیس کے دھماکے میں کم از کم 11 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق “ثاقز شہر میں رات کے وقت ایک شادی ہال میں گیس کا دھماکے کے نتیجے میں کم از کم 11 افراد ہلاک ہوگئے اور بدقسمتی سے ان میں سے پانچ بچے بھی شامل ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ایران کے صوبہ کردستان کے سقز شہر میں کل رات یہ دلخراش واقعہ اس وقت رونما ہوا جب وہاں شادی کی تقریب جاری تھی اور گیس لیکیج کی وجہ سے ہونے والے دھماکے میں شادی کی تقریب میں شریک 11 مہمان جاں بحق اور38 زخمی ہوئے جن میں سے 3 کی حالت تشویش ناک ہے ۔
ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں 5 بچے اور 5 عورتیں بھی شامل ہیں۔ ریسکیو اہلکاروں نے بروقت کارروائی کی اور آگ پر فورا قابو پا کر زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News