Advertisement

سعودی خواتین کو35دن کی مہلت

سعودی خواتین

سعودی عرب کےمحکمہ سول افیئرز( احوال المدنیہ ) نےاٹھارہ سال سےزائد خواتین کوخبردارکیاہےکہ وہ اپنا شناختی کارڈ35 دن میں بنوالیں۔

غیرملکی خبر رساں  ادارےکے مطابق سعودی حکومت نے 18 برس یااس سے زائد عمر کی خواتین کو متنبہ کیا ہے کہ 35روز کے اندر اپنا شناختی کارڈ جاری بنوالیں بصورت دیگر ان کے تمام سرکاری معاملات منجمد کر دیے جائیں گے۔

جو خواتین شناختی کارڈ حاصل نہیں کریں گی تواس  مقررہ مدت کے بعدان کےتمام سرکاری معاملات منجمدکردیئےجائیں گے،اس کے علاوہ انہیں سرکاری اورنجی اداروں میں بھی کوئی سہولت فراہم نہیں کی جائےگی۔

سعودی کابینہ کی جانب سےکیےگئے فیصلے کے بعد اس پرعمل درآمد کےلیےتمام بلدیاتی کونسلز،ذیلی اداروں اوردیہاتوں میں قبیلوں کے سربراہوں کو حتمی تاریخ سے مطلع کر دیا گیا ہے۔

اس حوالے سے مملکت کی تمام شاخوں میں خواتین کے لیے شناختی کارڈ کے حصول کے لیے خصوصی طور پر دو شفٹوں میں کام جاری ہے۔

Advertisement

متعلقہ ادارے کاکہناہےکہ شعبہ خواتین کی جانب سے مملکت کی مختلف جامعات، کالجوں کے علاوہ سکولوں میں بھی شناختی کارڈ بنوانے کے لیے موبائل ٹیموں کااہتمام کیا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
غزہ جنگ کے 2 سال مکمل، قابض اسرائیلی فوج نے آج بھی 24 فلسطینی شہید کردیے
امریکا مشرقِ وسطیٰ میں تین ہزار سال پرانے تنازع کو حل کرنے جا رہا ہے، ٹرمپ
امریکا بگرام ایئربیس کی واپسی کا خواب دیکھنا چھوڑ دے، ذبیح اللہ مجاہد
غزہ میں ہولناک تباہی، اقوام متحدہ کی رپورٹ میں لرزا دینے والے حقائق بے نقاب
اسرائیل و حماس میں بالواسطہ مذاکرات کا نیا دور آج ہو گا، جنگ بندی پر پیش رفت متوقع
6 اکتوبر 1981، وہ سیاہ دن جب امن کے پیامبر کو گولیوں سے خاموش کر دیا گیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version