2019کی طاقتور اور بااثرترین خاتون کون؟

امریکی جریدے نے دنیا کی 100 طاقتور ترین خواتین کی فہرست جاری کر دی ہے جن میں جرمن جانسلر سرفہرست ہیں ۔
فوربز میگزین نے دنیا کی 100 طاقتور ترین خواتین کی فہرست جاری کی ہے جس میں جرمن چانسلر انجیلا مارکل مسلسل گزشتہ 9 برسوں سے اس سال بھی فہرست میں پہلے نمبر پر ہیں ۔
امریکی جریدے ’فوربز‘ کی اس تازہ ترین فہرست میں دنیا کی طاقتور ترین خواتین کا تعین دولت، میڈیا اور اثر و رسوخ کی بنیاد پر کیا گیاہے۔
فوربز کے مطابق یہ خواتین اپنی زبردست ذہنی صلاحیتوں، بہادرانہ، بہترین اور درست فیصلوں کی وجہ سے دنیا بھر میں اپنا مقام رکھتی ہیں۔
ان خواتین کی فہرست میں پہلے نمبر پر جرمن چانسلر انجیلا مارکل ،دوسرے نمبر پریورپین سینٹرل بنک کی صدر کرسٹینا لیگارڈ،تیسرے پر امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی
،چوتھےپریورپی کمیشن کی پہلی خاتون صدرارسولا وون ڈیر لیئین، پانچویں پرجنرل موٹرز افسراعلیٰ میری باراہیں ۔
یہ خواتین کون ہیں اوران کی کیاخدمات ہیں ؟
انجیلا مارکل
انجیلامارکل 2005 میں جرمنی کی پہلی خاتون چانسلرکےطورپرمنتخب ہوئی تھیں۔
فوربزمیگزین نےجرمن چانسلرکومختلف معاملات میں بہترین پالیسیاں اختیارکرنےپراپنی فہرست میں پہلےنمبرپررکھا ہے۔
کرسٹینالیگارڈ
63 سالہ صدر یورپین سینٹرل بنک کرسٹینا لیگارڈ کا نمبر دوسرا ہے۔
کرسٹیناکوپہلی فنانس منسٹرہونےکااعزاز 2007 میں حاصل ہوا جہاں 2011 تک انہوں نے بطوروزیرخزانہ فرائض انجام دیے 2011 میں وہ آئی ایم ایف کی مینیجنگ ڈائریکٹر بن گئی۔
نینسی پلوسی
امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی کا نمبر تیسرا ہے۔
ہاؤس ڈیموکریٹ میں بطوراعلی، پلوسی نےصدرڈونلڈٹرمپ کےخلاف امریکی تاریخ میں چوتھی مرتبہ کےمواخذےکی کارروائی کاآغازکیاہے۔
ارسولاوون ڈیرلیئین
ارسولا وون ڈیر لیئین کا تعلق بھی جرمنی سے ہے ۔ارسولا کو 2019 میں یورپی کمیشن کی پہلی خاتون صدر مقرر کیا گیا۔
۔یورپی کمیشن 700 ملین سےزائد یورپی باشندوں کےلیےقانون سازی کی نگرانی کرتاہے۔
میری بارا
طاقتورخواتین کی فہرست میں میری بارا کا نمبر پانچواں ہے۔
میری باراجنرل موٹرز کی افسراعلیٰ کے فرائض انجام دے رہی ہیں اور ان کی سب سےخاص بات کمپنی کومالی مشکلات سےنکالنےمیں مدد کی تھی۔
فوربز میگزین کی 2019 کی فہرست سات نسلوں ، 32 ممالک اور 7 خطوں کی خواتین کی کارکردگی پر مشتمل ہے۔
ماحولیاتی کارکن گریٹا تھونبرگ بھی خواتین کی اس فہرست میں 100 ویں نمبرپرہے، اس کے علاوہ گریٹا 16 سال کی عمر میں اس فہرست کی تاریخ میں سب سے کم عمر شخص بن گئیں ہیں۔
برطانیہ کی ملکہ الزبتھ (40 ویں) نمبرپر ہیں ۔
فہرست میں سوطاقتورخواتین میں مجموعی طورپرشمالی امریکہ میں اعزازحاصل کرنےوالوں کی سب سےبڑی تعداد50 ہے۔
اس کےعلاوہ ایشیاپیسیفک سے(21)،یورپ سے(23)،مشرق وسطی سے(3)،لاطینی امریکہ سے(2)اورافریقہ سے (1)خاتون شامل ہیں۔تاہم اس فہرست میں کوئی بھی پاکستانی خاتون اپنی جگہ بنانےمیں کامیاب نہیں ہوسکی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News