عمران خان کوالالمپورکانفرنس میں شرکت کرتے تو اچھا ہوتا، طیب اردوگان

ترک صدر رجب طیب اردوگان کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کوالالمپورکانفرنس میں شرکت کرتے تو اچھا ہوتا۔
پاکستانی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ترک صدر رجب طیب اردوگان کا کہنا تھا کہ عمران خان اہم وجہ کےسبب کوالالمپورکانفرنس میں شرکت نہیں کرسکیں گے تاہم اچھا ہوتا اگر ترتیب شدہ پروگرام کےتحت وہ کوالالمپور کانفرنس میں شرکت کرتے۔
انہوں نے مزید کہا کہ فروری میں پاکستان کا دورہ کروں گا جس میں تجارت اور اسٹریٹجک معاملات پر بات چیت ہوگی۔
ترک صدر کا کہنا تھا کہ باہمی تجارت کاحجم اوراسٹریٹجک شراکت داری کےلحاظ سےتعلقات بہترہورہےہیں،پاک ترک تعلقات کو مستقبل میں نئی بلندیوں پردیکھ رہاہوں۔
واضح رہے کہ گذشتہ روز پاکستان سعودی دباؤ میں آکر ملائیشین دارالحکومت میں ہونے والی کوالالمپور اسلامی کانفرنس میں شرکت سے دستبردار ہوگیا تھا۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے ملائشیا کے وزیر اعظم مہاتیر محمد کو ٹیلیفون کر کےکوالالمپور میں ہونے والی کے ایل سمٹ میں شرکت نہ کرنے کے فیصلے سےآگاہ کیا تھا۔
وزیر اعظم نے معاملے میں غیر جانبدار رہنے کا فیصلہ کرتے ہوئے مہاتیر محمد کو کانفرنس کے انعقاد پر سعودی تحفظات کے حوالے سے بھی آگاہ کیا تھا۔
اس موقع پر ڈاکٹر مہاتیر محمد نے سیاسی سمجھ بوجھ کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کی پوزیشن کو تسلیم کیا تھا اور کہا تھا کہ وہ پاکستان کی مجبوریاں سمجھ سکتے ہیں۔
مہاتیر محمد کا مزید کہنا تھا کہ و ہ جلد خود سعودی عرب جا کر سعودی قیادت کے تحفظات دور کریں گے۔
یاد رہے کہ پاکستان نے اسلامی کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ سعودی عرب کی جانب سے اسلامی کانفرنس پر اعتراض کے بعد کیا تھا۔
کوالالمپور کانفرنس میں پاکستان سے کسی بھی شخصیت کوملکی نمائندگی کے لئے نہیں بھیجا گیا ہے۔
اس سے قبل یہ امکان ظاہر کیا جارہا تھا وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی وزیراعظم عمران خان کی جگہ کوالالمپور سمٹ میں شرکت کریں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

