Advertisement

پرل ہاربرفوجی اڈےپرفائرنگ ،دوافرادہلاک

فائرنگ

امریکی ریاست ہوائی میں واقع مشہوربحری فوجی اڈے پرل ہاربرپرفائرنگ سے 2 افراد ہلاک اورایک زخمی ہوگیا۔

غیر  ملکی خبررساں  ادارے کےمطابق پرل ہاربرپرنیوی کےاہلکارنےاچانک امریکی محکمہ دفاع کےسویلین ملازمین پرفائرنگ شروع  کردی  جس کے بعد اہلکارنےفائرنگ کے بعد خود بھی خودکشی کرلی۔

حکام کے مطابق فوری طورپرحملے کے محرکات سامنے نہیں آئے اور واقعے کی وجوہات جاننے کےلیے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔ واقعے کے بعد پرل ہاربرپرسیکیورٹی سخت کرتے ہوئےاسےکچھ دیرکےلیےبند کردیا گیا۔

واقعےسےمتعلق عینی شاہد نےمقامی میڈیا کوبتایا کہ وہ کمپیوٹر پر بیٹھے تھے کہ جب انہوں نے فائرنگ کی آواز سنی اور 3 افراد کو زمین پر گرے ہوئے دیکھا۔

مقامی نیوزچینل کےمطابق فائرنگ کے واقعے میں متاثر ہونے والوں میں کئی شہری شامل ہیں۔

Advertisement

واضح رہے کہ گزشتہ ایک برس میں امریکا کی مختلف ریاستوں میں فائرنگ کے واقعات میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔

جب فائرنگ کا واقعہ پیش آیا بھارتی فضائیہ کےسربراہ ’آر کے ایس بھدوریہ‘ اور چند بھارتی اہلکار بھی پرل ہاربر کے فوجی اڈے پر موجود تھےتاہم وہ سب محفوظ رہے۔

 بھارتی ائرچیف پیسیفیک ائرفورس چیفس کانفرنس میں شرکت کے لیے ہوائی میں موجودہیں اور علاقائی  سیکیورٹی امور پر بات چیت کےلیے پرل ہاربر کا دورہ کررہے تھے۔

واضح رہے کہ پرل ہاربر  کے   فوجی اڈہ  پر 7 دسمبر 1941 کو جاپانی فضائیہ نے اچانک حملہ کردیا  تھا جس سے 8 امریکی بحری جہاز اور 188 طیارے مکمل طور پر تباہ ہو گئے تھے اور 9 بحری جہازوں کو شدید نقصان پہنچا تھا، جبکہ 2403 امریکی فوجی اور 68 شہری ہلاک ہوئے تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
16 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند کرنے کا فیصلہ
اسرائیلی فضائیہ کا یمن کی الحدیدہ بندر گاہ پر وحشیانہ فضائی حملہ
فلسطین میں نسل کشی سے متعلق سوال پر ٹرمپ پھر اسرائیل کے ساتھ کھڑے ہوگئے
ایک اور یورپی ملک نے فلسطین کو بطور آزاد ریاست تسلیم کرنے کا عندیہ دیدیا
کھیل ہو یا ثقافت، مودی حکومت کا اصل چہرہ بے نقاب، ویڈیو دیکھیں
ہر موبائل فون میں اسرائیل کا حصہ ہے، نیتن یاہو کا دعویٰ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version