امریکااورایران کےدرمیان قیدیوں کاتبادلہ

امریکا اورایران کےدرمیان معاہدے کے تحت قیدیوں کےتبادلےمیں امریکی اسکالرزیو وانگ اورایرانی سائنس دان مسعود سلیمانی کو رہائی مل گئی۔
غیرملکی خبررساں ادارےکے مطابق امریکا اورایران کےدرمیان قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کےتحت ہفتےکے روز جرمنی کے شہر زیورخ میں ایک ایک انتہائی اہم قیدیوں کا تبادلہ ہوا، ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف اور امریکی عہدیدار برائن ہک کی موجودگی میں مسعود سلیمانی اور ژی وانگ نامی قیدیوں کا تبادلہ ہوا۔
چینی نژاد امریکی اسکالر زیو وانگ کو اگست 2016 کو غیر ملکی حکومتوں کے ساتھ تعاون کے الزام میں ایرانی پولیس نے اس وقت گرفتار کیا تھا جب وہ امریکا واپس آنے کی تیاری کر رہے تھے، زیو وانگ پر امریکا اور برطانیہ کیلیے انتہائی خفیہ مضامین جمع کرنے کا الزام تھا جس پر انہیں 10 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔
جبکہ ایران کےسائنس دان مسعود سلیمانی کو اکتوبر 2018 میں شکاگو ایئرپورٹ سے حراست میں لیا گیا تھا۔ سائنس دان پر پابندی کے باوجود ممنوعہ حیاتاتی مواد ایران لے جانے کا الزام تھا، یہ عمل امریکا کی ایران پر تجارتی پابندیوں کی خلاف ورزی تھی۔
امریکانےایران کےوزیراطلاعات پرپابندی عائدکردی
دونوں قیدیوں کے کامیاب تبادلے کے فورا ً بعد ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے ٹویٹ میں قیدیوں کے تبادلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے اس عمل پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔
Going home pic.twitter.com/HZHPDc20aj
— Javad Zarif (@JZarif) December 7, 2019
دوسری جانب امریکی صدرٹرمپ نے بھی اپنی ٹویٹ میں انتہائی مناسب مذاکرات پر ایران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے درمیان ڈیل ممکن ہے۔
Taken during the Obama Administration (despite $150 Billion gift), returned during the Trump Administration. Thank you to Iran on a very fair negotiation. See, we can make a deal together! https://www.bolnews.com/urdu/world/2019/12/334073/amp/
— Donald J. Trump (@realDonaldTrump) December 7, 2019
واضح رہے کہ امریکا کے گزشتہ برس عالمی جوہری معاہدے سے دستبردار ہوکر ایران پر سخت اقتصادی پابندیاں عائد کرنے کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب دونوں ممالک کے درمیان کسی ایک نکتے پر اتفاق ہوا ہو۔ قیدیوں کا یہ تبادلہ شدید تناؤ کے دور میں غیر متوقع اور حیران کن ہونے کے ساتھ ساتھ اس کے دور رس نتائج سامنے آئیں گے ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

