Advertisement

مقبوضہ کشمیر کی صورتحال بہت خطرناک ہو چکی ہے، سردار مسعود احمد خان

مقبوضہ کشمیر

مقبوضہ کشمیر کی صورتحال بہت خطرناک ہو چکی ہے یہ کہنا تھا  صدر آزاد کشمیر سردار مسعود احمد خان کا جب وہ کشمیر کی نمائندگی کے لئے لندن پہنچے۔

تفصیلات کے مطابق صدر آزاد کشمیر سردار مسعود احمد خان برطانیہ پہنچ گئے، لندن پہنچنے پر پاکستانی ہائی کمیشن کے عملے نے استقبال کیا۔

ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو میں سردار مسعود احمد خان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال بہت خطرناک ہو چکی ہے، بھارتی لاک ڈاؤن کو بھی ایک سو بیس دن ہوچکے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ برطانیہ کے ایم پیز اوورسیز کمیونٹی نے کشمیر کاز کو بہت سپورٹ کیا ہے،عالمی برادری کشمیری عوام کواُنکا حق دلوانے میں مدد کرے۔

یاد رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کا کرفیو اور محاصرہ 120 روز سے جاری ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں مسلسل117 ویں روز بھی بھارت کے سخت فوجی محاصرے اور انٹرنیٹ کی معطلی کے باعث نظام زندگی بری طرح مفلوج ہے۔

 مقبوضہ وادی میں بھاری تعداد میں بھارتی فوجیوں کی تعیناتی اور دفعہ 144کے تحت پابندیوں کے نفاذ سے کشمیریوں کو شدید مشکلات کاسامنا ہے ۔

Advertisement

مقبوضہ کشمیر میں غاصب بھارتی فوج کشمیریوں کی نسل کشی کر رہی ہے، کشمیری نوجوانوں کو شہید کر کے بھارتی فوج جشن مناتی ہے۔

قابض انتظامیہ کی طرف سے لوگوں کو نماز جمعہ کے بعد بھارت مخالف مظاہروں سے روکنے کے لیےسرینگر سمیت دیگر علاقوں میں سخت پابندیاں دوبارہ نافذ کی گئی ہیں۔

پانچ اگست سے سرینگر کی تاریخی جامع مسجد اور مقبوضہ علاقے کی دیگر بڑی مساجد میں کشمیری مسلمانوںکو نماز جمعہ ادا نہیں کرنے دی گئی ہے۔

لینڈ لائن ٹیلی فون اور پوسٹ پیڈ موبائل فون کنکشنوں کی جزوی بحالی کے باوجود انٹرنیٹ ، ایس ایم ایس اور پری پیڈ موبائل فون سروسز مسلسل معطل ہیں۔

وادی کشمیرمیں بھارت کے یکطرفہ اقدامات کے خلاف کشمیری عوام سول نافرمانی کی تحریک جاری رکھے ہوئے ہیں۔زیادہ تر دکانیں اورتجارتی مراکزبند ہیں جبکہ اسکولو ں اور دفاتر میں حاضری کم ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
مصر نے غزہ کی قیادت کیلئے 15 منظور شدہ ٹیکنوکریٹس کے ناموں کا اعلان کر دیا
پاک افغان سرحد کشیدگی پر روسی وزارت خارجہ کا ردعمل سامنے آ گیا
ڈھاکا کی دو فیکٹریوں میں خوفناک آتشزدگی، 16 افراد جاں بحق
حماس نے 20 یرغمالیوں کی رہائی کے بعد 4 مغویوں کی لاشیں بھی اسرائیل کے حوالے کردیں
چین کا عالمی تجارتی تنظیم میں خصوصی رعایتیں نہ لینے کا اعلان
غزہ امن معاہدے پر وزیراعظم شہباز شریف اور ’اپنے پسندیدہ‘ فیلڈ مارشل عاصم منیر کا شکریہ ادا کرتا ہوں، ڈونلڈ ٹرمپ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version