Advertisement

سعودیہ عرب کاروشن خیالی کی طرف ایک اوراہم قدم

سعودیہ

سعودی عرب میں اسٹیڈیم کےبعداب  ہوٹلزمیں بھی ایک ساتھ  بیٹھنےاورکھانےکی اجازت  مل گئی ہے۔

جی ہاں !سعودی عرب نے خواتین کے لیے مردوں سے علیحدہ داخلی راستوں اور ریسٹورنٹس میں علیحدہ بیٹھنے سے متعلق دہائیوں سے عائد پابندی ختم کرنے کا اعلان کردیاہے ۔

غیرملکی  خبررساں ادارے کے مطابق عوامی مقامات پر صنفی تقسیم کی پابندی کے خاتمے کے فیصلے کا اعلان وزارت میونسپل اور دیہی امور سے جاری طویل اور تکنیکی بیان میں کیا گیا۔

مذکورہ اعلان سے قبل ہی جدہ میں ریسٹورنٹس اورکیفے جبکہ ریاض کے اعلیٰ درجے کے ہوٹلزمردوں اورعورتوں کوآزادی سے بیٹھنے کی اجازت دے رہے تھے۔

خوشخبری ۔ سعودی عرب نے بڑا اعلان کر دیا

Advertisement

ریسٹورنٹس میں علیحدگی کی ضرورت کے خاتمے کے فیصلے کا اعلان سعودی عرب کی سرکاری خبرایجنسی سعودی پریس ایجنسی کی جانب سےجاری بیان میں کیا گیا تھا۔

بیان میں عمارتوں، اسکولوں، اسٹورز اور کھیلوں کے مراکز کے لیے منظور کردہ تکنیکی ضروریات کو شامل کیا گیاہے ۔

اس حوالے سے جاری بیان میں کہا گیا کہ شائع کردہ فیصلوں کی طویل فہرست کا مقصد سرمایہ کاروں کو متوجہ کرنا اور کاروبار کے مواقع میں اضافہ کرنا ہے۔

واضح  رہے کہ حالیہ چند برسوں میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے مختلف سماجی اصلاحات متعارف کروائی ہیں، جہاں اب خواتین، مردوں کے ساتھ کنسرٹس اور مووی تھیٹرز میں شرکت کرسکتی ہیں  ۔

اس کےعلاوہ اگست میں سعودی عرب نےتمام خواتین شہریوں کوپاسپورٹ بنوانےاورآزادی سےسفر کرنےکی اجازت دی گئی تھی ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ہسپانوی پارلیمنٹ کا بڑا اقدام ، اسرائیل پر پابندیوں کے فیصلے کی توثیق کردی
غزہ امن معاہدے پر اتفاق رائے کسی بھی وقت ممکن ، ترک وزیر خارجہ پُر امید
اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کےلئے دعا کا بہانہ ،درجنوں یہودی مسجد اقصیٰ میں گھس گئے
نوبل انعام یافتہ پہلے سعودی سائنسدان عمر بن مونس یاغی کے حالات زندگی
بھارت، ہماچل پردیش میں مسافر بس لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آ گئی، 15 افراد ہلاک
اطالوی وزیراعظم فلسطینی نسل کشی میں نیتن یاہو کے ساتھ برابر شامل، اٹلی میں مظاہرے جاری
Advertisement
Next Article
Exit mobile version