Advertisement

سعودی عرب میں آن لائن نکاح کی سہولت متعارف

سعودی شہریوں کو نکاح  کےلئے اب عدالت جانےکی ضرورت  نہیں ہوگی کیونکہ سعودی حکومت نےمملکت میں مقیم شادی کے خواہشمندوں کے لیے آن لائن نکاح کی سہولت کا طریقہ کار جاری کردیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق شادی کے خواہشمندوں کو سب سے پہلے وزارت انصاف کی ویب سائٹ پر ’آن لائن نکاح‘ کے حوالےسےمکمل معلومات حاصل کرنا ہوں گی جس کی روشنی میں وہ اگلے اقدامات اٹھائیں گے۔

معلومات کےبعد امیدواروں کو اپنے ذاتی کوائف کے بارے میں اندراج کرانا ہوگا، نکاح خواں کا انتخاب، نکاح کا وقت اور تاریخ کا تعین کرنا ہوگا جس کے بعد وزارت کی جانب سے مذکورہ شخص کو پیغامات موصول ہوں گے۔

وزارت نکاح خواں کا انتخاب اپنے طور پر کرے گی اور متعین نکاح خواں دلہا اور دلہن کے کوائف ای نکاح کے تحت سسٹم میں درج کرے گا، جس کے بعد وزارت انصاف نکاح خواں کو بذریعہ ایس ایم ایس نکاح پڑھانے کی منظوری سے آگاہ کرے گی۔

یہ مرحلہ مکمل ہونے کے بعد دلہا اور دلہن فنگر پرنٹس کے ذریعے نکاح نامہ پر دستخط کریں جب کہ گواہ ’کی بورڈ‘ کے ذریعے دستخط کریں گے اور یوں آن لائن نکاح تمام مراحل سے گزرنے کے بعد پایہ تکمیل کو پہنچے گا۔

Advertisement

آن لائن نکاح کی سہولت میسر آنے پر شہری خوش ہیں اور وہ حکومتی اقدامات کو سراہا رہے ہیں ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستان اور افغانستان میں جنگ بندی کرانا پڑی تو یہ میرے لیے یہ بہت آسان ہے، ٹرمپ
چین میں کرپشن کیخلاف بڑی کارروائی ، اعلیٰ فوجی عہدیدار سمیت 9 افسران برطرف
مودی سرکار کی ناکام پالیسیوں کا نتیجہ، بھارتی پاسپورٹ کی عالمی درجہ بندی میں بڑی تنزلی
آسام میں بھارتی گرفت کمزور، ایک سال میں 35 بھارتی فوجی باغیوں کے ہاتھوں ہلاک
اگر ضرورت پڑی توکوئی امریکی سرپرستی میں حماس کوختم کرےگا، ڈونلڈٹرمپ
پیوٹن کا ٹرمپ کو فون، مشرق وسطیٰ میں قیام امن پر مبارکباد دی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version