مصرمیں ٹرک اوربس میں تصادم،22 مسافرہلاک

مصر میں مزدوروں سےبھری بس اورتیزرفتار ٹرک کےتصادم میں 22 مسافرہلاک ہوگئےہیں۔
مصر کےبندرگاہی شہرمیں مزدوروں سےبھری بس اورتیزرفتارٹرک میں تصادم کےنتیجے میں 22 مسافر ہلاک اور 8 زخمی ہوگئے۔
بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق مصرکی سعید بندرگاہ کےعلاقے میں مزدوروں کو لیکر جانے والی بس سامنے سے آنے والے ٹرک سے ٹکرا گئی۔
تصادم اتنا شدید تھا کہ بس کا اگلا حصہ مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔ 22 مسافر ہلاک اور 8 زخمی ہیں جن میں 3 زخمیوں کی حالت نازک بتائی جارہی ہے
ریسکیو اداروں نے امدادی کاموں کا آغاز کرتے ہوئے ہلاک اور زخمی ہونے والے مسافروں کو قریبی اسپتال منتقل کیا۔ حادثے کے باعث تباہ ہوجانے والی بس کو کاٹ کر مسافروں کو نکالنا پڑا۔ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
ایران میں ٹریفک حادثہ،28 افغان باشندےہلاک
ناتجربہ کار ڈرائیوراورسڑکوں کی ابتر حالت کے باعث مصر میں ٹریفک حادثات عام ہیں۔
سینٹرل ایجنسی برائےعوامی تحریک اورشماریات کی ایک حالیہ رپورٹ کے مطابق ، گزشتہ سال مصر میں سڑک حادثات میں اضافہ ہوا ہے۔سال 2018 میں 8 ہزارکےقریب مصر میں ٹریفک حادثات ہوئے۔
رپورٹ کےمطابق رواں برس کےپہلےچھ ماہ میں ٹریفک حادثوں میں 15 سو 67 مسافر ہلاک، 6 ہزار سے زائد زخمی اور 8 ہزار 335 گاڑیوں کوشدیدنقصان پہنچاہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News