Advertisement

امریکا،طالبان امن مذاکرات ایک بار پھر تعطل کاشکار

ملاقات

افغانستان میں بگرام ائیربیس پرحملےکےبعدامریکا اورطالبان کےدرمیان ایک بارپھرامن مذاکرات تعطل کاشکارہوگئےہیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ  کے مطابق گزشتہ دنوں افغان صوبے پروان کےشہر بگرام  میں  امریکی فوج کے زیر استعمال  ایئر بیس پرحملہ کیا گیاتھاجس میں  ہلاکتوں کی  بھی اطلاعات  موجود ہیں۔ جس کےبعدامریکا نے افغان طالبان سے مذاکرات روکنے کا اعلان کردیا ہے۔

افغان طالبان اورامریکا کے درمیان دوبارہ مذاکرات رواں ماہ 7 دسمبر کوشروع ہوئےتھےلیکن اب ایک بارپھرامن مذاکرات میں تعطل آگیا ہے۔

امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان مفاہمتی عمل زلمے خلیل زاد کا کہنا ہےکہ طالبان رہنماؤں سے ملاقات میں بگرام ائیربیس حملے پرتشویش کااظہار کیا گیا۔

دوسری جانب طالبان ترجمان سہیل شاہین نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ ملا برادر کی سربراہی میں مذاکراتی ٹیم کے متعدد ارکان نے زلمے خلیل زاد کی سربراہی میں امریکی مذاکراتی ٹیم سے ملاقات کی۔

انہوں نے کہا کہ مذاکرات کا ماحول اچھا اور مثبت تھا تاہم فریقین نے اتفاق کیا کہ وہ کچھ دن کے وقفوں اور مشاورت کے بعد اپنی بات چیت جاری رکھیں گے۔

امریکا اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات کا پھر سے آغاز

 امریکی صدر نے ستمبر میں گزشتہ ایک سال سے جاری مذاکرات معاہدے پر دستخط ہونے سے قبل منسوخ کر دیئے تھے، بعد ازاں ٹرمپ نے مذاکرات شروع کرنے کا عندیہ دیا تھا جس کے بعد افغان طالبان اور امریکی حکام کی 7 دسمبر کو ملاقات بھی ہوئی تھی۔

واضح رہےکہ امریکااورطالبان کےدرمیان اس سےقبل امن مذاکرات کے دورہوچکےہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
صحافیوں کے سوالات پر بھارتی ایئر چیف خاموش، بھارتی دفاعی بیانیہ ایک بار پھر بدنام
ناکام مشن یا زندہ امید؟ اسرائیلی رکاوٹ کے باوجود ایک کشتی کا سفر جاری
فی پوسٹ ہزاروں ڈالر؛ اسرائیل نے امریکی سوشل میڈیا انفلوئنسرز کو خرید لیا
صمود فلوٹیلا کے سیکڑوں کارکن یرغمال؛ 42 کشتیوں کے 450 رضاکار گرفتار، ڈی پورٹ کی تیاریاں
روسی صدر ولا دیمر پیوٹن ایک بار پھر غزہ کی صورتحال پر پھٹ پڑے
امریکا میں اخراجات بل پر بحث و تکرار جاری ، لائیو شو میں اینکر اپنی اہلیہ پر برس پڑا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version