Advertisement

بھارتی لڑکی ریپ کےبعدنظرآتش

ریپ

 بھارت میں درندگی کاایک اوراندوہناک واقعہ  پیش آیاہےجس میں اجتماعی زیادتی کانشانہ بننےوالی لڑکی کوزندہ جلادیا گیا۔

بھارتی میڈیا کےمطابق  ریاست اترپردیش میں زیادتی کاشکار لڑکی کوجلا دیا گیا۔ جس کے باعث لڑکی کا 60 سے 60 فیصد جسم جھلس گیاہے،متاثرہ لڑکی کومارچ میں اناؤ کےعلاقےمیں اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

بھارتی میڈیاکےمطابق  23 سالہ متاثرہ لڑکی زیادتی کیس کی سماعت میں شرکت کے لئےعدالت جارہی تھی کہ کچھ افراد نےاسےجلا دیا، جس کے باعث لڑکی ساٹھ سےسترفیصدجھلس گئی،جسےاسپتال منتقل کردیاگیاہے۔

متاثرہ لڑکی کومارچ میں اناؤکےعلاقےمیں اجتماعی زیادتی کانشانہ بنایاگیاتھااورمتاثرہ لڑکی نےگاؤں کےبااثرافراد کیخلاف مقدمہ درج کروایا تھا۔

واضح رہےکہ گزشتہ ماہ بھی بھارتی ریاست اترپردیش میں 15 سالہ لڑکی کو مبینہ طور پر زیادتی کے بعد زندہ جلادیا گیا تھا اور مقامی پولیس نے زیادتی کرنے والے مجرم کو گرفتار کرلیا تھا۔

Advertisement

دوسری جانب   بھارتی ریاست تلنگانہ میں زیادتی کے بعد جلائی گئی لیڈی ڈاکٹر پریانکا ریڈی کی ہلاکت کے بعدبھارت میں ایک بار پھر خواتین پر تشدد اورریپ پر بحث چھڑ گئی ہے،جس کےبعد نیشنل کرائم ریکارڈزبیورونےانکشاف کیاتھاکہ بھارت میں ہر 15 منٹ میں ایک خاتون کا ریپ کیا جاتا ہے جبکہ خواتین پر تشدد، ریپ، تیزاب سے حملے، انہیں ہراساں کرنے سمیت دیگر صنفی تفریق کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔

اس سے قبل مئی 2018 میں بھارتی ریاست جھاڑکنڈ میں لڑکی کےساتھ ہونے والی زیادتی کے بارے میں گاؤں کے سردار کو مطلع کرنے پر متاثرہ لڑکی کو زندہ جلا دیا گیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اسرائیلی بمباری سے غزہ میں 70 فلسطینی شہید، ٹرمپ کی حماس کو تنبیہ، عوام کو تحفظ فراہم کیا جائے، حماس
امن معاہدے پر امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کی حماس کونئی وارننگ
یورپی یونین فوری طور پر اسرائیل سے تمام تعلقات ختم کر دے ، نائب ہسپانوی وزیراعظم
جاپان کی سیاست میں نئی تاریخ رقم، پہلی خاتون وزیرِاعظم بننے کے قریب
صمود فلوٹیلا کے 137 امدادی کارکن استنبول پہنچ گئے
حماس کا جنگ بندی منصوبےکی کچھ شرائط پراتفاق، امریکی صدر کا اظہارتشکر
Advertisement
Next Article
Exit mobile version