Advertisement

برکینافاسو:چرچ حملےمیں پادری سمیت 14افرادہلاک

مغربی افریقی ملک برکینا فاسو میں چرچ پر حملے میں پادری سمیت 14افرادہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی   خبرایجنسی کے مطابق برکینافاسوکےمشرقی قصبےہانتوکوراکےچرچ میں سنڈےسروس کےدوران حملہ کیاگیا۔ چرچ میں دعائیہ تقریب جاری تھی کہ اس دوران متعدد مسلح افراد نے اندر داخل ہوکر فائرنگ کردی۔

.حکام کے مطابق واقعے کے بعد حملہ آورفرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔نامعلوم حملہ آوروں کی تلاش جاری ہے

صدر روچ مارک کرسچن کابورنےٹوئٹ میں واقعےپرافسوس کااظہارکرتےہوئےحملے کی سخت الفاظ میں مذت کی ہے۔

Advertisement

کابو نےسوگوارخاندانوں سےگہرے رنج وغم کااظہارکیااورزخمیوں کی جلد صحت یابی کےلئے دعا کی۔

 دوسری جانب  اب تک کسی تنظیم نےاس واقعے کی ذمہ داری قبول نہیں کی اورحملےکی وجوہات غیرواضح ہیں۔

واضح  رہے کہ  برکینا فاسوکی سرحد مالی سےملتی ہےجہاں القاعدہ اور داعش سمیت دیگر مسلح تنظیموں کے خلاف بین الاقوامی فوجی آپریشن جاری ہے جس میں برکینا فاسو کی فوج بھی شریک ہے۔

گزشتہ چندسال کے دوران برکینافاسومیں شدت پسندوں کےحملوں میں سیکڑوں افراد ہلاک اور زخمی ہوچکے ہیں۔

 اس سے قبل  گزشتہ اکتوبرمیں ایک مسجد پرحملےکےنتیجےمیں 15 نمازی جاں بحق ہوگئےتھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
مصر نے غزہ کی قیادت کیلئے 15 منظور شدہ ٹیکنوکریٹس کے ناموں کا اعلان کر دیا
پاک افغان سرحد کشیدگی پر روسی وزارت خارجہ کا ردعمل سامنے آ گیا
ڈھاکا کی دو فیکٹریوں میں خوفناک آتشزدگی، 16 افراد جاں بحق
حماس نے 20 یرغمالیوں کی رہائی کے بعد 4 مغویوں کی لاشیں بھی اسرائیل کے حوالے کردیں
چین کا عالمی تجارتی تنظیم میں خصوصی رعایتیں نہ لینے کا اعلان
غزہ امن معاہدے پر وزیراعظم شہباز شریف اور ’اپنے پسندیدہ‘ فیلڈ مارشل عاصم منیر کا شکریہ ادا کرتا ہوں، ڈونلڈ ٹرمپ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version