Advertisement

امن مذاکرات:زلمےخلیل زادطالبان سےملاقات کریں گے

دورہ پاکستان

امریکا کے اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ کابل میں ملاقاتوں کے بعدزلمے خلیل زاد طالبان سے ملاقات کےلیےقطرروانہ ہوں گے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارےکے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کاکہناہےکہ امن مذاکرات دوبارہ شروع کرنےکے لیے کوششیں جاری ہیں۔ اسی سلسلےمیں امریکا کےخصوصی نمائندےزلمےخلیل زاد افغان امن مذاکرات کے لیے دوحا، قطرجائیں گے۔

امریکی محکمہ خارجہ کا مزیدکہناتھاکہ افغان امن سے متعلق نیٹوسے بھی مشاورت کی جا رہی ہے۔

دوسری جانب افغان میڈیا کا کہنا ہے کہ زلمے خلیل زاد نے افغان صدر اشرف غنی سے کابل میں اہم ملاقات کی ہے، جس میں افغان امن عمل اورمذاکرات کی بحالی سمیت مختلف امورپربات چیت کی گئی۔

اشرف غنی کی جانب سے بیان گئے تحفظات کے جواب میں امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے جنگ بندی کی حمایت کے لیے آواز اٹھائی، جسے طالبان طویل عرصے سے مسترد کررہے ہیں اور زلمے خلیل زاد کے ساتھ معاہدے کے ابتدائی مسودے میں بھی اسے شامل نہیں کیا گیا تھا۔

Advertisement

خیال  رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے افغان امن مذاکرات کی منسوخی پر طالبان ترجمان ذبیح اللہ نے کہا تھا کہ امن مذاکرات کی منسوخی کا سب سے زیادہ نقصان امریکا ہی کو پہنچے گا، اس کا اعتماد اور ساکھ متاثر ہوگی۔

واضح  رہے کہ چند روز قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ مغربی تہوار تھینکس گِونگ کے موقع پر اچانک افغانستان پہنچے تھے جہاں انہوں نے امید ظاہر کی تھی کہ امریکا کی طویل جنگ کے خاتمے کے لیے طالبان جنگ بندی پر رضامند ہوجائیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اٹلی، غزہ فلوٹیلا کی حمایت میں ملک گیر ہڑتال، ٹرین اور بندرگاہوں کا نظام درہم برہم
صحافیوں کے سوالات پر بھارتی ایئر چیف خاموش، بھارتی دفاعی بیانیہ ایک بار پھر بدنام
ناکام مشن یا زندہ امید؟ اسرائیلی رکاوٹ کے باوجود ایک کشتی کا سفر جاری
فی پوسٹ ہزاروں ڈالر؛ اسرائیل نے امریکی سوشل میڈیا انفلوئنسرز کو خرید لیا
صمود فلوٹیلا کے سیکڑوں کارکن یرغمال؛ 42 کشتیوں کے 450 رضاکار گرفتار، ڈی پورٹ کی تیاریاں
روسی صدر ولا دیمر پیوٹن ایک بار پھر غزہ کی صورتحال پر پھٹ پڑے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version