Advertisement

بورکینافاسومیں فوج اورعسکریت پسندوں کےدرمیان تصادم،80دہشت گردہلاک

بورکینافاسو

 افریقی ملک بورکینافاسومیں عسکریت پسندوں اورفوج کےدرمیان فائرنگ کےنتیجےمیں خواتین سمیت  35 عام شہری اور 80 دہشت  گردہلاک ہوگئےہیں۔

افریقی ملک بورکینافاسوکےشمالی علاقےاربیندامیں فوج اورعسکریت پسندگروپ کےدرمیان ہونےوالی لڑائی میں سات فوجی، 35  عام شہری جب کہ 80 دہشت گردہلاک ہوگئے ہیں۔

بورکینافاسوکی فوج کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ریاست سوم میں اربیندا کے مقام پر دہشت گردوں نے فوجیوں پرحملہ کردیا جس کے جواب میں فوج نے بھرپور کارروائی کرکے کم سے کم 80 دہشت گردوں کو موت کے گھاٹ اتاردیاہے ۔

فوج کی جانب سےبیان میں کہاگیاہےکہ اس تصادم میں سات فوجی ہلاک اور 20بھی زخمی ہوئےہیں۔

فوج نےعسکریت پسندوں کے قبضے سے ایک سو موٹرسائیکلیں، بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی قبضےمیں لےلیاہے۔

Advertisement

 بیان کےمطا بق فوج نے دہشت گردوں کا تعاقب جاری رکھا ہوا ہے اوربری فوج کو فضائیہ کی مدد بھی حاصل ہے۔

وزیرمواصلات اورحکومتی ترجمان ریمس کاکہناہےکہ ہلاک ہونےوالے35 عام شہریوں میں 31  خواتین شامل ہیں۔

دوسری جانب اب تک کسی بھی عسکریت پسندتنظیم کی جانب سےاس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی ہے۔

افریقی ملک برکینافاسو میں مسجد پر فائرنگ، 15 نمازی شہید

حملےکےبعدجنوبی افریقی ملک کےصدر کاکہناتھا کہ ہمارےفوجیوں کی بہادری نےاس حملےکوناکارہ بنادیاہےاور 80 دہشت گردوں کوبھی ہلاک کردیاہے۔

 حملےکےبعدبورکیناکےصدرروچ مارک کرسچن کبورنےدوروزہ قومی سوگ کااعلان کیا ہے۔

Advertisement

قبل ازیں بورکینا فاسو فوج نے 16 دسمبرکو چار دہشت گردوں کو شمالی علاقے بیلھورو میں ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔

نومبرمیں بورکینا فاسوکےسیکیورٹی حکام نے مختلف کارروائیوں میں سو سے زائدعسکریت پسندوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا تھا تاہم آزاد ذرائع سے ان ہلاکتوں کی تصدیق نہیں ہوسکی۔

جبکہ رواں سال اکتوبرمیں افریقی ملک بورکینا فاسومیں مسلح افرادنےمسجدمیں داخل ہوکراندھادھند فائرنگ کردی جس کےنتیجےمیں 15 نمازی شہید ہوگئےتھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اسرائیل کو لگام دی جائے ، مزید برداشت نہیں کر سکتے ، اردوان کا جذباتی خطاب
تیکنیکی مسئلہ یا کچھ اور؟ اسرائیل کے غزہ پر مظالم کے تذکرے پر اقوام متحدہ میں مائیک بند
غزہ میں ہولناکیاں جاری ، قتل و غارت کی تمام حدیں پار ہو چکیں، انتونیوگوتریس
سعودی مفتیِ اعظم، شیخ عبدالعزیز آل الشیخ انتقال کر گئے
دو ریاستی حل اجلاس، پاکستان کا اعلان نیویارک کی مکمل حمایت کا اعلان
دو ریاستی حل کانفرنس، فرانسیسی صدر کا فلسطین کو باضابطہ تسلیم کرنے کا اعلان
Advertisement
Next Article
Exit mobile version