Advertisement

سابق ’’مِس ٹِین‘‘پرداعش جنگجو کی مالی معاونت کاالزام

امانئ نور

برطانیہ کی عدالت نے سابق ’’مس  ٹین  ‘‘ پرعسکریت پسندتنظیم داعش کےجنگجوسے شادی کرنے اوراس  کی مالی معاونت کرنےکا الزام عائدکیاہے۔

غیرملکی خبررساں  ادارےکےمطابق برطانیہ کے شہر لورپول کی مقامی عدالت  میں سابق ’مس ٹین‘امانی  نورپرعدالت نےشدت پسند تنظیم داعش کے جنگجو سے شادی کرنے اور تنظیم کو مالی معاونت فراہم کرنے کا الزام عائد کردیاہے ۔

برطانوی اخبارکےمطابق امانی نور کو چند دن قبل داعش کے ایک جنگجوسےشادی کرنے اور تنظیم کو فنڈ فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق برطانوی دوشیزہ اور داعش جنگجو کا رابطہ بھی انٹرنیٹ پر ہوا تھا اور دونوں نے کبھی بھی ملاقات نہیں کی تھی، تاہم انٹرنیٹ پر تعلقات استوار ہونے کے بعد امانی نورنے 21  سال کی عمر میں میسیجنگ ایپلی کیشن ’ٹیلی گرام‘‘پرشادی کی تھی ۔

Advertisement

21 سالہ دوشیزہ پر داعش کو 35 پاؤنڈ یعنی پاکستانی 7 ہزار روپے سے زائد کی مالی معاونت کا الزام بھی ہے، جس سے انہوں نے انکار کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے داعش کی مالی معاونت نہیں کی بلکہ انہوں نے خانہ جنگی کے شکار ملک شام میں بچوں اور خواتین کے لیے خوراک خریدنے کے لیے پیسے فراہم کیے۔

سماعت کے دوران  کہ پولیس نے امانی نور کے گھر سے ترکی کا ایئر ٹکٹ بھی برآمد کیا جس کے ذریعے دوشیزہ ترکی کے راستے شام جاکر داعش میں شمولیت کا ارادہ رکھتی تھیں۔

تاہم امانی نورنےعدالت کو بتایا کہ ان کا داعش میں شمولیت کا کوئی ارادہ نہیں تھا، تاہم وہ اپنے شوہر کے پاس جانا چاہتی تھیں۔

عدالت نے سماعت کےبعدامانی نور کو ضمانت پررہاکرتےہوئے سماعت ملتوی کردی، سابق دوشیزہ کو آئندہ ہفتے تک سزا سنائے جانے کا امکان ہے۔

واضح رہےکہ امانی نور 18 سال کی عمر میں ’مس ٹین لور پول‘ منتخب ہوئی تھیں اوران کے تعلقات فٹ بالرشی اوگو سے بھی رہے ہیں۔

Advertisement

 

امانی نور کے فٹ بالر کے ساتھ تعلقات ’مس ٹین‘ منتخب ہونے سے قبل ہی تھے اور یہ اعزاز حاصل کرنے کے بعد دونوں کے تعلقات خراب ہونا شروع ہوئے جس کے بعد دوشیزہ نے 20 سال کی عمر میں داعش کے جنگجو سے آن لائن شادی کرلی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
صحافیوں کے سوالات پر بھارتی ایئر چیف خاموش، بھارتی دفاعی بیانیہ ایک بار پھر بدنام
ناکام مشن یا زندہ امید؟ اسرائیلی رکاوٹ کے باوجود ایک کشتی کا سفر جاری
فی پوسٹ ہزاروں ڈالر؛ اسرائیل نے امریکی سوشل میڈیا انفلوئنسرز کو خرید لیا
صمود فلوٹیلا کے سیکڑوں کارکن یرغمال؛ 42 کشتیوں کے 450 رضاکار گرفتار، ڈی پورٹ کی تیاریاں
روسی صدر ولا دیمر پیوٹن ایک بار پھر غزہ کی صورتحال پر پھٹ پڑے
امریکا میں اخراجات بل پر بحث و تکرار جاری ، لائیو شو میں اینکر اپنی اہلیہ پر برس پڑا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version