Advertisement

نیوزی لینڈمیں آتش فشاں پھٹنےسے 5سیاح ہلاک

نیوزی لینڈ

نیوزی لینڈمیں آتش فشاں  پھٹنےسے  5سیاح ہلاک جبکہ درجنوں  ذخمی اورلاپتہ ہوگئے ہیں ۔

بین الاقوامی خبررساں ادارے کےمطابق نيوزی لينڈ کےسیاحتی جزیرے وائٹ آئی لینڈ میں ایک آتش فشاں پھٹ گیاجس کےنتیجے میں 5 سیاح ہلاک اوردرجنوںل اپتہ ہوگئے۔

ڈپٹی پولیس کمشنرجان ٹِمزکاکہناہےکہ قدرتی آفت کےوقت جزیرے پر 50 سےزائد سیاح موجود تھے۔ آتش فشاں پھٹنے کے نتیجے میں 5 سیاح ہلاک ہوگئے۔ 23 سیاحوں کو زخمی حالت میں نکال لیا گیا ہے جن میں سے 7 سیاحوں کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔

 جان ٹِمزکےمطابق اب بھی 22 سےزائدسیاح لاپتہ ہیں۔

  ریسکیوذرائع  کےمطابق آتش فشاں پھٹنےکےبعد شدت کاحامل لاوا چاروں طرف پھیل گیاہےجوسمندرکی جانب رواں ہےجس کے باعث امدادی کاموں کےلیےحالات سازگارنہیں تاہم ریسکیو اداروں کوالرٹ کردیاگیاہے۔ ہیلی کاپٹرکوبھی طلب کرلیاگیاہےاور اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔ ہلاکتوں میں اضافےکاخدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

 نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنداآرڈرن نے تصدیق کرتےہوئےکہاکہ دھماکےمیں پھنسےکچھ افرادغیرملکی تھے۔

Advertisement

ان کا کہناتھاکہ ہم جانتے ہیں کہ آتش فشاں پھٹنےکےوقت جزیرے پریااس کےآس پاس متعددملکی اورغیرسیاح موجود تھے۔

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کے شمالی آئی لینڈ سے 48 کلومیٹر کی مسافت پر وائٹ آئی لینڈ واقع ہے جس میں ایک سرگرم آتش فشاں بھی موجود ہے جس سے بھاری پتھر لاوا کے ساتھ پھٹ کر نکلتے ہیں اور سیاح اسی آتش فشاں کے پھٹنے کا منظر دیکھنے کیلیے آئے تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کانگو، دو کشتیوں کے خوفناک حادثات، 190 سے زائد افراد ہلاک، درجنوں لاپتہ
روس کا انسانیت پر احسانِ عظیم ، کینسر ویکسین تیار کرلی
عالمی برداری دوہرا معیار ترک کر کے اسرائیل کو جرائم پر سزا دے، قطری وزیراعظم
صدر زرداری کا چین کے ایئرکرافٹ کمپلیکس کا تاریخی دورہ
قطر پر حملہ: ٹرمپ ناخوش، مگر اسرائیل سے تعلقات مضبوط رہیں گے، امریکی وزیر خارجہ
روس پر پابندیاں: صدر ٹرمپ نے نیٹو ممالک کیلئے شرط رکھ دی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version