امریکاکےبڑےہوٹلزمیں گھناونےکاروبارکاانکشاف

امریکا کے بڑےہوٹلزمیں جنسی اسمگلنگ کے زریعےمنافع کمانےکاانکشاف ہواہے۔
غیر ملکی خبررساں ادارےکے مطابق ہلٹن،انٹرکانٹینٹل اور بیسٹ ویسٹرن نامی ہوٹلزعالمی جنسی اسمگلنگ کےگروہ میں شامل ہیں ۔
رواں ہفتے کولمبس کےشہراوہائیو کی وفاقی عدالت میں دائرکی در خواست میں کہاگیاہےکہ یہ تمام ہوٹلز جنسی اسمگلنگ کے زریعےمنافع کماتےہیں ۔
عدالت میں سماعت کےدوران اس بات کی نشاندہی کی گئی کہ ہوٹل انڈسٹری کے کسی گروپ کوپہلی بار قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
اس گروپ کوجارجیا،میساچوسٹس،نیو یارک،اوہائیواورٹیکساس میں 13 الگ الگ مقدمات کاسامناہے ۔درخواست میں کہاگیاہےکہ خواتین اور بچوں کو اغوا کرنےکےبعد ان کے ساتھ زیادتی کی گئی اور پورے امریکہ کےہوٹلوں کے مہمان کمروں میں جنسی زیادتی کے لئے فروخت کیا گیا۔
مجموعی طور پر 13 خواتین نے الزام عائد کرتےہوئے کہاکہ یہ تمام ہوٹلزجان بوجھ کر اپنےہوٹل کے احاطوں میں ہونےوالے جنسی استحصال کونظرانداز کرتے رہے ۔
خواتین کی جانب سےقانونی چارہ جوئی کرنےوالی نیو یارک کی قانونی فرم ویٹز اینڈ لکسنبرگ کاکہناہے کہ اسمگلنگ کےوقت ان میں سےبہت سی خواتین نابالغ تھیں ۔
فرم کےسربراہ پال پینوک کاکہناتھاکہ یہ بات واضح ہےکہ ان تمام ہوٹلزکےلئےخواتین کی جنسی فروخت سےذیادہ ان سےمنافع کمانااہمیت رکھتاہے۔
متاثرین میں سےایک خاتون کاکہناتھا کہ 26 سال کی عمر میں اسےچھ ہفتوں کےلئےونڈھم ہوٹل کے مختلف مقامات پرقیدرکھا گیا تھا،جہاں اسےجنسی زیادتی کےدوران دوبارپیٹابھی گیاتھاجس سےاس کے چہرے پرانفکشن ہوگیا تھا۔
انسانی اسمگلنگ کی کوشش کے دوران 80 فیصدسےذائد گرفتاریاں تمام ہوٹلوں میں یااس کےآس پاس کےعلاقوں سےہوئی ہیں۔
فرم کےمطابق صرف2014 میں نیشنل ہیومن ٹریفکنگ ہاٹ لائن پر 92٪ کالوں پرہوٹلوں میں جنسی اسمگلنگ کی اطلاعات موصول ہوئی تھیں۔
فرم سربراہ کاکہنا تھاکہ اس سےکوئی فرق نہیں پڑتا ہے کہ آیا یہ ایک مشکوک ہوٹل ہے یا اچھا ہوٹل ہے ، یہ گھناوناکام ان سب میں چل رہا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News