Advertisement

2019 میں دنیابھرمیں 49صحافی قتل ہوئے

49صحافی قتل

   رپورٹرز وِد آؤٹ بارڈرزکاکہناہےکہ دنیابھرمیں سال 2019 میں 49 صحافیوں کوقتل کیاگیاہے۔

غیر ملکی ویب سائٹ رپورٹرز وِد آؤٹ بارڈرز کی جانب سے صحافت کواب بھی خطرناک پیشہ قرار دیتے ہوئےبتایاگیاہےکہ سال 2019ء میں دنیا بھر میں 49 صحافیوں کو قتل، 389 صحافی جیلوں میں قید   جبکہ 57  صحافیوں کواس سال یرغمال بنایا گیا ۔

 رپورٹ کےمطابق صحافیوں کےقتل کےرواں سال کے اعداد 16 سالوں میں سب سےکم ہیں۔

رپورٹرزود آؤٹ بارڈرزکاکہناہےکہ گزشتہ دو دہائیوں سے سالانہ اوسط 80 صحافی اپنی جان کھورہے ہیں، رپورٹ  کے مطا بق  رواں  سال  17  صحافی یمن، شام، افغانستان میں اپنی صحافتی ذمہ داریاں ادا کرتے ہوئے قتل کئے گئے۔

تاہم،امن والےممالک میں ہلاک ہونےوالوں کی تعدادپچھلےسالوں کی طرح اس سال بھی زیادہ رہی،جب کہ صرف میکسیکو میں ہی 10 صحافی ہلاک ہوئے۔ جبکہ لاطینی امریکامیں اس سال 14  صحافیوں کوقتل کیا گیا ۔

Advertisement

آرایس ایف کےسکریٹری جنرل کرسٹوف ڈیلور نے متنبہ کیاہےکہ جمہوری ممالک میں کام دوران  صحافیوں کوقتل کیاجاتاہے،جو جمہوریت پسندوں کےلئےایک حقیقی چیلینج ہے۔

رپورٹ میں مزیدکہاگیاہےکہ 2019ء میں 389 صحافی جیل میں قیدہیں،ان میں سے نصف صحافی صرف تین ملکوں میں قید ہیں جبکہ چین، مصر اورسعودی عرب میں57 کو یرغمال بنایا گیا، جس میں سے زیادہ تر یمن، شام، عراق اور یوکرین کی جیلوں میں قید ہیں۔

 جبکہ رواں سال چین میں سب سےزیادہ صحافیوں کوجیلوں میں قیدکیاگیاہےجن میں زیادہ تعدادمسلم  اقلیتی  برادری سے تعلق رکھنےوالےصحافیوں کی ہے۔

 رپورٹ کےمطابق دنیابھرمیں  57 صحافی یرغمال بنائےگئےہیں۔ جن میں زیادہ تر شام،یمن،عراق اور  یوکرین میں ہیں۔

 آر ایس کےمطابق شام میں بڑی پیشرفت کے باوجود اس سال یرغمالیوں کو آزاد نہیں کیا جاسکا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اسرائیل کو لگام دی جائے ، مزید برداشت نہیں کر سکتے ، اردوان کا جذباتی خطاب
تیکنیکی مسئلہ یا کچھ اور؟ اسرائیل کے غزہ پر مظالم کے تذکرے پر اقوام متحدہ میں مائیک بند
غزہ میں ہولناکیاں جاری ، قتل و غارت کی تمام حدیں پار ہو چکیں، انتونیوگوتریس
سعودی مفتیِ اعظم، شیخ عبدالعزیز آل الشیخ انتقال کر گئے
دو ریاستی حل اجلاس، پاکستان کا اعلان نیویارک کی مکمل حمایت کا اعلان
دو ریاستی حل کانفرنس، فرانسیسی صدر کا فلسطین کو باضابطہ تسلیم کرنے کا اعلان
Advertisement
Next Article
Exit mobile version