Advertisement

ملکہ برطانیہ کاشہزادہ ہیری اور میگھن کےآزادانہ’’ عبوری عرصہ‘‘ گزارنےپراتفاق

ملکہ برطانیہ نےشہزادہ ہیری اورمیگھن کےفیصلےکااحترام  کرتےہوئے کہاہےکہ  وہ  شہزادہ  ہیری اورمیگھن  کی جانب سے  خودمختارزندگی  گزارنےکی خواہش  کی حمایت کرتی ہیں۔

ملکہ برطانیہ نے شہزادہ ہیری اورمیگھن کو ’عبوری عرصہ‘ فراہم کرنےپراتفاق کیا ہے جس میں وہ کینیڈا اوربرطانیہ میں وقت گزار سکیں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ’حالانکہ ہم چاہتے تھے کہ وہ کل وقتی طور پر شاہی خاندان کا حصہ رہتےتاہم ہم ان کی بطور خاندان ایک مزید آزادانہ زندگی بسر کرنے کی خواہش کا احترام کرتے ہیں لیکن ساتھ ہی وہ ہمارے خاندان کا ایک اہم حصہ ہیں۔‘

ملکہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق سینڈریگھم میں ہونے والی بات چیت انتہائی مثبت رہی جن میں شہزادہ چارلس اور ڈیوک آف کیمبرج شہزادہ ولیمز بھی موجود تھے۔

شاہی خاندان کی جانب یہ اعلامیہ سینئراراکین کےایک اجلاس کےبعدجاری کیا گیا جس میں شہزادہ ہیریاور میگھن کے مستقبل کے حوالے سے مشاورت ہوئی۔

Advertisement

دوسری جانب کینیڈاکے وزیرِاعظم جسٹن ٹروڈو نےمیڈیاسےبات کرتے ہوئے بتایا کہ جوڑے کی کینڈامنتقلی کےحوالےسے کوئی ’بات چیت‘ نہیں ہوئی ہے اور نہ ان کی سیکیورٹی کے مسائل یا کینیڈا کی عوام پر ان کی منتقلی سے پڑنے اثرات کے حوالے سے گفتگو ہوئی ہے۔

واضح رہےکہ گزشتہ ہفتے شہزادہ ہیری اور میگھن کی جانب سے شاہی  خاندان  کے  خصوصی  فرد کی  حیثیت سے دستبردار ہونے کا اعلان سامنےآیا تھا۔

اس فیصلےکےحوالے سے ڈیوک اورڈچز آف سسیکس نے شاہی خاندان کے کسی بھی رکن سے مشورہ نہیں کیا تھا تاہم ان کے مطابق یہ فیصلہ کئی مہینوں کی سوچ بچارکےبعدسامنےآیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
قاہرہ مذاکرات میں بڑی پیش رفت،حماس ہتھیار ڈالنے پر مشروط آمادہ
مشرق وسطیٰ میں امن ہونے جارہا ہے، حماس معاہدہ قبول کرے، ٹرمپ
انگلینڈ، ایسٹ سسیکس میں مسجد پر آتشزدگی کا حملہ، گاڑی کو آگ لگا دی گئی
گلوبل صمود فلوٹیلا میں شامل اطالوی کشتی بان نے دوران حراست اسلام قبول کر لیا
عرب و اسلامی وزرائے خارجہ کا مشترکہ اعلامیہ: ٹرمپ منصوبے کی پذیرائی، جنگ بندی اور قیدیوں کی فوری رہائی کا مطالبہ
اسرائیلی بمباری سے غزہ میں 70 فلسطینی شہید، ٹرمپ کی حماس کو تنبیہ، عوام کو تحفظ فراہم کیا جائے، حماس
Advertisement
Next Article
Exit mobile version