Advertisement

امریکا فوج کے انخلاء کا طریقہ کار طے کرے، عراقی وزیر اعظم کا مطالبہ

عراقی وزیر اعظم

عراقی وزیر اعظم عادل عبدالمہدی نے امریکہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ عراقی سرزمین سے امریکی افواج کے انخلا ءکے لیے طریقہ کار طے کرے۔

عراقی وزیراعظم کے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک صفحے پر جاری ہونے والے بیان کے مطابق انہوں نے یہ مطالبہ امریکی سیکریٹری خارجہ مائیک پومپیو سے ٹیلیفونک بات چیت کے دوران کیا ہے۔

اس گفتگو کے دوران وزیراعظم  عادل عبدالمہدی کا کہنا تھا کہ وہ عراقی خودمختاری اور سالمیت کے خلاف ہر قسم کے اقدام کو رد کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان اقدامات میں امریکا کی جانب سے ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کی ہلاکت اور  ایران کی جانب سے عراق میں واقع دو امریکی فوجی اڈوں کے خلاف جوابی کارروائی شامل ہیں۔

جاری کردہ بیان کے مطابق عراقی وزیر اعظم نے مائیک پومپیو سے کہا کہ وہ ایک وفد عراق بھیجیں جو پارلیمانی قرارداد پر عمل درآمد کرنے کے لیے امریکی افواج کے عراق سے بحفاظت انخلا کے لیے ایک لائحہ عمل مرتب کرے گا۔

Advertisement

بھارتی سپریم کورٹ نے کشمیر پرعائد پابندیاں غیر آئینی قراردے دی

مائیک پومپیو سے کی گئی عراقی وزیر اعظم کی گفتگو سے پتہ چلتا ہے کہ وہ  تہران اور واشنگٹن کے درمیان کشیدگی میں کمی کے باوجود اپنے سابقہ ​​بیانات پر قائم ہیں کہ امریکی افواج  عراق سے نکل جائیں۔

واضح  رہے کہ 3 جنوری کو عراقی دارالحکومت بغداد میں ہونے والےڈرون حملے میں ایرانی پاسداران انقلاب کی القدس فورس کے سربراہ جنرل قاسم سلیمانی جاں بحق ہوگئے تھے۔

جس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان سخت بیانات کا تبادلہ ہوا اور ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی جانب سے شدید انتقام لینے کا پیغام دیا گیا تھا۔

ایران نے 5 جنوری کو جوابی کارروائی میں  عراق میں دواقع امریکی بیسز ’عین الاسد‘ اور ’ اربیل ‘ پر درجنوں میزائلز سے حملہ کیا جس میں 80 فوجیوں کی ہلاکت کا دعویٰ کیا گیا تھا۔

دوسری جانب امریکی صدر کا کہنا تھا کہ حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ، سب کچھ ٹھیک ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
یاسین ملک کا مبینہ حلف نامہ ، بھارتی میڈیا نے منموہن سنگھ کو بھی نہ چھوڑا
طالبان نے فروری2025 میں گرفتار کیے گئے برطانوی جوڑے کو رہا کر دیا
روس میں 7.8 شدت کا خوفناک زلزلہ؛ سونامی کی وارننگ جاری
امریکا اور برطانیہ کے درمیان تاریخی تجارتی معاہدہ، دوطرفہ تعلقات میں نئی جہت
پاکستان-سعودی دفاعی اتحاد سے بھارت بوکھلا گیا، دہلی میں خطرے کی گھنٹی بج گئی
پنجاب بمقابلہ بہار تنازعہ: مودی کی ناکام پالیسیاں بھارت میں نئی دراڑ بن گئیں
Advertisement
Next Article
Exit mobile version