Advertisement

بھارتی سپریم کورٹ نےکشمیرپرعائد پابندیاں غیر آئینی قراردےدی

بھارتی سپریم

بھارتی سپریم کورٹ نے مودی سرکارکی مقبوضہ کشمیر میں عائد کردہ پابندیوں کوغیرآئینی قراردےدیاہے۔

بھارتی  سپریم کورٹ نےکشمیرپرعائدپابندیوں کوغیر آئینی قراردیتے ہوئے 7دن کے اندراندرمقبوضہ وادی میں انٹرنیٹ سروسز بحال کرنےکاحکم دیاہے۔

بھارتی  سپریم کورٹ کےمطابق وادی میں انٹرنیٹ سروسزبحال کوبحال کیاجائےاور دفعہ 144کوبھی اٹھایاجائے۔عدالت نے کہا اختلاف رائے دبانے کیلیے دفعہ 144نافذ نہیں کیاجاسکتا۔

فیصلہ جسٹس رامانانے پڑھ کر سنایاانہوں نے کہاانٹرنیٹ پر پابندی ٹیلی کام قوانین کی بھی خلاف ورزی ہے۔انٹرنیٹ پر پابندی کے ہر حکم کاعدالت مکمل جائزہ لے گی۔

مقبوضہ کشمیر میں کرفیو،عالمی برادری خاموش

Advertisement

سپریم کورٹ نےکہا کہ عدم اعتماد کا مطلب عدم استحکام نہیں،۔حکومت وادی بھر میں انٹرنیٹ اور اس سے متعلق تمام سروسز بحال کرے۔عدالت نےکہا کہ حکومت تمام پابندیوں کو باقاعدہ طورپرچھاپے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال 5اگست کو جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے بعدبھارتی حکومت کی طرف سے پوری وادی   میں دفعہ 144 کے تحت مواصلاتی ناکہ بندی، انٹرنیٹ  بند اور دیگر پابندیاں عائد کی گئی تھیں جن کو ختم کرنے کے حوالے سے درخواستیں دائر کی گئی تھیں۔

حزب اختلاف کی کانگریس پارٹی کے رہنما غلام نبی آزاد ، اور دی ٹائمز کی ایڈیٹر انورادھا بھاسن عدالت کے ا درخواست جمع  کرائیں  گئی تھیں   ۔

درخواست  گزاربھاسن کاکہنا تھا کہ ان پابندیوں نےصحافیوں کی آزادی، ضروریات زندگی اوریہاں تک کہ خاندان کےمابین مواصلات کومتاثرکردیاہے،جس سے لوگوں کوپریشانی کاسامناہے۔

ان درخواستوں پر سپریم کورٹ کے جسٹس این وی رمنا، آر سبھاش ریڈی اور بی آر گاوائی پر مشتمل بنچ نے 27 نومبر کوفیصلہ محفوظ کیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ہم جنس پرستی جرم قرار؛ 15 سال تک جیل کی سزا کا قانون منظور
لندن، اسرائیلی جارحیت کیخلاف شہری پھر سے سڑکوں پر آگئے
بھارتی مظالم پر ایمنسٹی انٹرنیشنل کی رپورٹ میں چونکا دینے والے انکشافات
امریکہ میں ایک اور سیاہ فام پولیس کے ہاتھوں قتل
ریاض میں وزیراعظم شہبازشریف سے سعودی وفد کی ملاقات
سعودی فتویٰ کونسل نے حج سرکاری اجازت نامے سے مشروط کر دیا
Next Article
Exit mobile version