Advertisement

عالمی رہنماؤں نےایران پریوکرین کا طیارہ گرانے کا الزام عائد کردیا

کینیڈا

کینیڈا، امریکااوربرطانیہ سمیت عالمی رہنماوں نےایران پر یوکرین کاطیارہ تباہ کرنےکاالزام عائد کیاہے۔

کینیڈا، امریکااوربرطانیہ کے حکام نے ایران پر یوکرین کا طیارہ تباہ کرنے کا الزام عائد کیا ہے جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار 176 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

امریکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق عالمی رہنماؤں کاکہنا ہے کہ ایسا ہوسکتا ہے کہ خطے میں کشیدگی میں اضافے اور ایران کے عراق امریکی فوجی اڈوں پر راکٹ حملوں کے باعث ایران نے غلطی سے میزائل کے ذریعے طیارہ مار گرایا ہو۔

واضح رہے کہ ایران کی جانب سے عراق میں امریکی فوجی اڈوں پر بیلسٹک میزائل حملوں کے کچھ گھںٹے بعد یوکرین کا مسافر طیارہ گر کر تباہ ہوگیا تھ

حادثےمیں کینیڈاکے 63 شہری ہلاک ہوئے تھےجس پر کینیڈاوزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے اوٹاوا میں کہا کہ’ ہمارے پاس اتحادیوں سمیت ذاتی انٹیلی جنس ذرائع ہیں۔

Advertisement

کینیڈا کےوزیراعظم کامزیدکہناتھاکہ شواہد سےمعلوم ہوا ہے کہ ایران نے زمین سےفضامیں مارکرنے والے میزائل سے طیارےکومارگرایاتھا‘۔

دوسری جانب برطانیہ کے وزیراعظم بورس جانسن اورآسٹریلیاکےوزیراعظم اسکاٹ موریسن نے بھی ایسے ہی بیانات دیے۔

اسکاٹ موریسن نے یہ بھی کہا کہ یہ بظاہر غلطی معلوم ہوتی ہے، ہمیں پیش کی گئی انٹیلی جنس معلومات سے نہیں لگتا کہ ایسا دانستہ طور پر کیا گیا۔

 وائٹ ہاؤس میں امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نےیوکرینی مسافر طیارہ  تباہ ہونےکا ذمہ دارایران کو ٹھہرایاتھااورانہوں نے طیارے میں تکنیکی مسئلےکےایرانی دعوے کوبھی مستردکردیاتھا۔

گزشتہ روزایران نے حادثے میں تباہ ہونےوالے یوکرین کےمسافرطیارےکےحوالےسے ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ میں انکشاف کیا تھا کہ دوران سفرمسافر طیارے میں آگ بھڑک جانےکےبعد مدد کےلیےایک ریڈیو کال بھی نہیں کی گئی جبکہ طیارےنےایئرپورٹ کےلیےواپس جانےکی کوشش کی تھی۔

ایرانی تحقیقاتی رپورٹ میں بتایاگیاتھا کہ تہران کے امام خمینی بین الاقوامی ہوائی اڈے سے پرواز کے کچھ ہی منٹ کے بعد یوکرین انٹرنیشنل ایئرلائن کے بوئنگ 737 میں اچانک ہنگامی صورتحال پیدا ہوگئی اور وہ گر کر تباہ ہوگیا۔

Advertisement

ایران کا یوکرینی طیارے کا بلیک باکس دینے سے انکار

 واضح رہےکہ 10 جنوری کویوکرینی مسافرہ طیارہ تکنیکی خرابی کےباعث  تہران میں گرکر  تباہ ہوگیاتھاجس میں طیارےمیں سوار 176افراد ہلاک ہوگئےتھے۔

یوکرینی وزیرخارجہ نے بتایا تھاکہ طیارے میں 82 ایرانی، 63 کینیڈین، سویڈش 4 افغان، 3 جرمن اور 3 برطانوی شہری جبکہ عملے کے 9 ارکان اور 2 مسافروں سمیت 11 یوکرینی شہری سوار تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اٹلی، غزہ فلوٹیلا کی حمایت میں ملک گیر ہڑتال، ٹرین اور بندرگاہوں کا نظام درہم برہم
صحافیوں کے سوالات پر بھارتی ایئر چیف خاموش، بھارتی دفاعی بیانیہ ایک بار پھر بدنام
ناکام مشن یا زندہ امید؟ اسرائیلی رکاوٹ کے باوجود ایک کشتی کا سفر جاری
فی پوسٹ ہزاروں ڈالر؛ اسرائیل نے امریکی سوشل میڈیا انفلوئنسرز کو خرید لیا
صمود فلوٹیلا کے سیکڑوں کارکن یرغمال؛ 42 کشتیوں کے 450 رضاکار گرفتار، ڈی پورٹ کی تیاریاں
روسی صدر ولا دیمر پیوٹن ایک بار پھر غزہ کی صورتحال پر پھٹ پڑے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version