Advertisement

بھارتی فوجی نےساتھی اہلکارکوقتل کرکےخودکشی کرلی

مقبوضہ کشمیر

مقبوضہ  کشمیرمیں بھارتی فورس کےاہلکارنے ساتھی کو قتل کرنےکےبعدخودبھی خودکشی کرلی ہے۔

مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی پیراملٹری فورس کے ایک اہلکارنےاپنے ساتھی کانسٹیبل کوسرکاری رائفل سے فائرنگ کرکے قتل کیا اور خود کوبھی گولی مار کر خود کشی کرلی۔

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں انڈین سینٹرل انڈسٹریل سیکیورٹی فورس  کے ایک اہلکار نے معمولی تلخ کلامی پر اچانک اپنے ساتھی اہلکاروں پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک اہلکارہلاک اور دوسرا شدید زخمی ہوگیا۔

ساتھی اہلکاروں پر فائرنگ کرنےکےبعد سیکیورٹی اہلکار وی این مرٹھی نے خود کو بھی گولی مار کر خود  کشی  کرلی  ۔

 فائرنگ سے ہلاک ہونے والے اہلکار کی شناخت محمد تسلیم کے نام سے ہوئی جب کہ زخمی اہلکار کا نام سنجے ٹھاکرے ہے۔

Advertisement

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے  اہلکاروں  کی جانب سے خودکشی اور معمولی جھگڑے پر ساتھی اہلکاروں کو قتل کرنے کے واقعات میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے، 2017 سے ا ب تک   443 اہلکار خودکشی اور آپس کے جھگڑے میں ہلاک ہوچکےہیں ۔

 گزشتہ سال جون میں بھارتی فوج کےدواہلکاروں نے دوران ڈیوٹی خودکشی کرلی تھی۔

 جبکہ گزشتہ  سال  دسمبر میں  ہی    بھارت کی مسلح بارڈرفورس کے اہلکارنےاپنے ہی ساتھیوں پرفائرنگ کرکےپانچ فوجی ہلاک کردیےتھے ۔ جس کے بعدخود کوبھی گولی مارکرخودکشی کرلی تھی  ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
غزہ کے لیے امدادی مشن: گلوبل صمود فلوٹیلا کے قریب مشکوک ڈرونز کی پرواز
امریکا نے مغربی ممالک کے فلسطین کو تسلیم کرنے کے فیصلے کو نمائشی اقدام قرار دے دیا
اقوام متحدہ میں مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل پر سربراہی کانفرنس آج
آزاد فلسطینی ریاست کا دارالحکومت القدس ہوگا ، حماس کا ردعمل
برطانیہ، آسٹریلیا اور کینیڈا نے فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرلیا
کوئی فلسطینی ریاست نہیں بنے گی، نیتن یاہو اپنی ہٹ دھرمی پر قائم
Advertisement
Next Article
Exit mobile version