امریکی شہری چین سےنکل گئے

امریکا نے سفارتی عملے سمیت اپنے شہریوں کوچین سے نکال لیا۔
امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق چین سےامریکا پہنچنے والے شہریوں کی اسکریننگ اور نگرانی کی جائے گی۔
امریکی محکمہ خارجہ کاکہناہےکہ امریکاکی توجہ ووہان میں موجودامریکی شہریوں کی فلاح و بہبود پر مرکوزہے،چین میں وبائی مرض کے پھیلاؤ کو قریب سے دیکھ رہے ہیں۔
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ مورگن اورٹیگس نے کہاہے کہ چین میں موجود امریکیوں کیلیےٹریول ایڈوائزری جاری کرتے رہیں گے۔
حالیہ رپورٹ کے مطابق مہلک کرونا وائرس 16 ممالک میں پھیل گیا جس سے متعلق اقدامات کرتے ہوئےجاپان،فرانس،اردن،بھارت نے بھی اپنے شہریوں کوچین کےمتاثرہ علاقوں سے نکالنا شروع کردیا تاہم چینی حکام نےسفری پابندیاں مزید سخت کردیں۔
دوسری جانب امریکا سے جاپان پہنچنے والے 3جاپانی شہریوں میں کروناوائرس سے متاثر ہونےکی تصدیق ہوگئی ہے،سنگاپور میں بھی کرونا وائرس کے مزید 3 کیسزسامنے آئے ہیں جس کے بعد متاثرہ افرادکی تعداد10ہوگئی۔آسٹریلیا کے ایک شہری میں بھی کروناوائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
ادھردوسو برطانوی شہریوں کی فلائٹ کو ووہان سے پرواز کی اجازت نہ مل سکی۔کروناوائرس کے پھیلاؤ سے متعلق عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او)کا آج ہنگامی اجلاس ہوگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News