Advertisement

افغانستان میں مسافر طیارہ گر کر تباہ

افغانستان

افغانستان کے صوبے غزنی میں مسافرطیارہ گر کر تباہ ہوگیا، حادثے میں ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔

غیر ملکی خبر رساں اداروں  کے مطابق  افغانستان کے صوبے غزنی میں مسافرطیارہ گر کر تباہ ہوگیا ہے۔ طیارہ گرتے ہی اس میں آگ لگ گئی تھی۔

خبر رساں ادارے کے  مطابق گرنے والابوئنگ 737 افغان ائیرلائن کا طیارہ تھا جس میں 83 افراد سوار تھے۔ طیارہ کابل سے ہیرات جا رہا تھا، جس علاقے میں گرا وہ طالبان  کے زیر تسلط ہے۔

اس حوالے سے غزنی کی صوبائی حکومت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ مسافر بردار طیارہ ضلع د یک میں گرا۔ بظاہر طیارہ تیکنکی خرابی کے باعث گرا اور گرتے ہی اس میں آگ لگ گئی۔

غزنی پولیس کے سربراہ احمد خالد وردک کے مطابق طیارہ مقامی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے کے قریب گرا۔

Advertisement

پولیس چیف کے مطابق طیارہ گرنے کا واقعہ ضلع د یک کے مرکز سے تین کلومیٹر دور سوڈو گاؤں میں پیش آیا ’جسے ایک غیر محفوظ علاقہ سمجھا جاتا ہے‘۔

صوبے غزنی کےگورنر  کےترجمان نےمسافر طیارہ گرنے کی تصدیق کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ یہ علاقہ طالبان کے زیر اثر ہے اس لیے امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حادثے میں کسی جانی نقصان سے متعلق ابھی کچھ نہیں کہہ سکتے۔

دوسری جانب عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ طیارہ گرنے کے بعد طیارے میں آگ بھڑک اُٹھی تھی ، حادثہ اتنا خوفناک ہے کہ طیارے میں موجود مسافروں کے زندہ بچ جانے کے امکانات نہایت کم ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
متحدہ عرب امارات، محکمہ موسمیات نے ایک اور خطرے کی گھنٹی بجا دی
بڑا استعفیٰ آگیا
اسکاٹ لینڈ کے پہلے مسلمان وزیر اعظم مستعفی ہوگئے
امریکی ریاست شمالی کیرولائنا میں فائرنگ، 4 پولیس اہلکار ہلاک
کینیا میں ڈیم پھٹنے سے ہلاکتوں کی تعداد 120 سے تجاوز کر گئی
چین نے چاند کے پوشیدہ حصوں تک پہنچنے کا اعلان کر دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version