Advertisement

کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 106 ہوگئی

کورونا وائرس

چین سےپھیلنے والا مہلک کرونا وائرس جان لیوا مرض میں تبدیل ہوگیا ہے۔ چین میں ہلاک اور متاثرہ افراد کی تعداد کروناوائرس پھیلنےسے مسلسل بڑھ رہی ہے جبکہ دیگر ملکوں میں بھی مریضوں میں اس وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق چین میں کرونا وائرس سے مزید24 افراد ہلاک ہوگئے جس کے بعد مجموعی طور پر چین میں وائرس سے ہلاک افراد کی تعداد 106 ہوگئی۔

چینی حکام کاکہناہےکہ مزید 1300 نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے ہیں جن کے بعد چین میں مہلک وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 4 ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔ دارالحکومت بیجنگ میں بھی کرونا وائرس سے پہلی ہلاکت سامنے آئی ہے، وائرس سے ہلاک ہونے والی بچی کی عمر 9 ماہ تھی۔

جرمنی میں بھی کرونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آگیا ہے۔ دوسری جانب امریکی محکمہ خارجہ نے اپنے شہریوں کو چین کے سفر پر نظرثانی کی ہدایت کی ہے ۔

گذشتہ روزچین میں مقیم پاکستانی طلباء کا ویڈیو بیان بول نیوز کو موصول ہوا۔ جس میں چینی صوبے یوہان کی انجینئرنگ اینڈ سائنس یونیورسٹی میں محصور پاکستانی طلباء نے چینی و پاکستانی حکام سے مدد کی اپیل کی ہے۔

Advertisement

یوہان کی انجینئرنگ اینڈ سائنس یونیورسٹی میں پاکستانی طلباوطالبات کی بڑی تعداد بھی زیر تعلیم ہے،کرونا وائرس کے باعث یوہان کا چین سے رابطہ منقطع ہوچکا ہے۔

پاکستانی طلباء کی جانب سے ویڈیو پیغام میں کہاگیا ہے کہ یوہان میں 12 جامعات کے 2 ہزارسے زائد پاکستانی طلباء و طالبات خوراک کی قلت کا شکار ہیں۔

پاکستانی طلباء نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان  اور وزارت خارجہ شاہ محمود قریشی سے آفت زدہ صوبے سے نکلنے میں مددکرنے کی اپیل کردی۔

واضح رہے کہ کرونا وائرس سے متاثرہ یوہان صوبے کی یونیورسٹیز میں پڑھنے والے طالبعلموں کا تعلق پنجاب، سندھ اور خیبر پختونخوا سے ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
مصر نے غزہ کی قیادت کیلئے 15 منظور شدہ ٹیکنوکریٹس کے ناموں کا اعلان کر دیا
پاک افغان سرحد کشیدگی پر روسی وزارت خارجہ کا ردعمل سامنے آ گیا
ڈھاکا کی دو فیکٹریوں میں خوفناک آتشزدگی، 16 افراد جاں بحق
حماس نے 20 یرغمالیوں کی رہائی کے بعد 4 مغویوں کی لاشیں بھی اسرائیل کے حوالے کردیں
چین کا عالمی تجارتی تنظیم میں خصوصی رعایتیں نہ لینے کا اعلان
غزہ امن معاہدے پر وزیراعظم شہباز شریف اور ’اپنے پسندیدہ‘ فیلڈ مارشل عاصم منیر کا شکریہ ادا کرتا ہوں، ڈونلڈ ٹرمپ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version